اَلْاَزْھَارُ لِذَوَاتِ الْخِمَارِ یعنی اوڑھنی والیوں کیلئے پھول (جلد سوم حصہ دوم)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 57 of 156

اَلْاَزْھَارُ لِذَوَاتِ الْخِمَارِ یعنی اوڑھنی والیوں کیلئے پھول (جلد سوم حصہ دوم) — Page 57

الازهار لذوات الخمار جلد سوم حصہ دوم 57 فرمودہ 28 جولائی 2006 بمقام حدیقۃ المہدی، ہمپشائر۔برطانیہ احمدی خواتین پر دے کا خاص خیال رکھیں حضرت خلیفۃالمسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے فرمایا:۔پھر خواتین گھومنے پھرنے کی بھی زیادہ شوقین ہوتی ہیں اس لئے وہ زیادہ احتیاط کریں۔نہ اپنے علاقے میں، نہ باہر پھریں۔اگر اس علاقے کو دیکھنے کی خواہش ہے، نیا علاقہ ہے، نئی جگہ ہے، بڑا وسیع رقبہ ہے، سیر کرنے اور پھرنے کو دل چاہتا ہے تو جلسہ کی کاروائی کے بعد جو وقت ہے اس میں بیشک پھریں، جلسے کے دوران نہیں۔لیکن یہ یاد رکھیں کہ اس دوران بھی جب باہر نکلیں تو پردے کا ضرور خیال رکھیں۔سوائے اس کے جو احمدی نہیں ہیں، جو کسی احمدی کے ساتھ آئی خواتین ہیں ، ان کا تو پر دہ نہیں ہوتا۔احمدی خواتین بہر حال پر دے کا خیال رکھیں۔ان لوگوں کو بھی میں نے دیکھا ہے، غیروں کو بھی اگر اپنے ساتھ لانے والیاں اپنی روایت کے متعلق بتا ئیں تو وہ ضرور لحاظ رکھتی ہیں۔اکثر میں نے دیکھا ہے ہمارے فنکشنز میں سکارف، دو پٹہ یا شال وغیرہ اوڑھ کر آتی ہیں۔تو یہ ان غیروں کی بھی بڑی خوبی ہے۔صرف ان کو تھوڑا سا بتانے کی ضرورت ہوتی ہے۔لیکن بہر حال جیسا کہ میں نے کہا ہے احمدی خواتین بہر حال جب باہر نکلتی ہیں تو پردے میں ہونی چاہئیں اور اگر کسی وجہ سے پردہ نہیں کر سکتیں تو پھر ایسی خواتین میک اپ وغیرہ بھی نہ کریں۔سر بہر حال ڈھانپا ہونا چاہئے کیونکہ یہ خالص دینی ماحول ہے، اس میں حتی الوسع یہ کوشش کرنی چاہئے کہ ان تمام باتوں پر عمل کریں جس کا ہم سے دین تقاضا کرتا ہے۔