اَلْاَزْھَارُ لِذَوَاتِ الْخِمَارِ یعنی اوڑھنی والیوں کیلئے پھول (جلد سوم حصہ دوم) — Page 46
الازھار لذوات الخمار جلد سوم حصہ دوم 46 فرمودہ 21 اپریل 2006 بمقام بیت الھد کی۔سڈنی (آسٹریلیا ) اور طریقے اپنا کر تبلیغ کا کام کریں۔اس کام کو زیادہ سے زیادہ وسعت دیں۔مردوں میں تو میں نے دیکھا ہے اللہ کے فضل سے نو جوانوں میں دوسری قوموں کے بھی کافی لڑکے کام کرنے والے ہیں۔بعض عورتوں اور بڑی عمر کے لوگوں کو اور عورتوں کو خاص طور پر چاہئے اپنی استعدادوں کے مطابق اور اپنے دائرے کے مطابق تبلیغ کے میدان میں آگے آئیں۔بہر حال انصار اللہ کی تنظیم اور لجنہ اماءاللہ کی تنظیم اور خدام الاحمدیہ کی تنظیم ان سب کو جائزے لینے چاہئیں کہ کیوں یہ شکوے پیدا ہوتے ہیں۔چاہے وہ دو چار کی طرف سے ہی ہوں۔لیکن شکوے رکھنے والے بے چینی پیدا کرنے کا باعث بن جاتے ہیں۔انصار اللہ کے صدر بھی شاید نبی کے رہنے والے ہیں۔وہ آسانی سے اپنے لوگوں کی نفسیات دیکھ کر پروگرام بنا سکتے ہیں۔لجنہ کو بھی جائزے لینے کی ضرورت ہے۔غیر پاکستانی احمدیوں کی یا ایسے نوجوان پاکستانیوں کی جو لمبے عرصہ سے ملک سے باہر ہیں اور ان کا معاشرہ بالکل بدل چکا ہے ان کی فہرست بنائیں اور پھر دیکھیں کہ ان کو کس طرح جماعت کا فعال حصہ بنایا جا سکتا ہے۔اپنی کوشش کریں تا کہ ان کے شکوے دُور ہو جائیں۔بہر حال اس کے لئے جس طرح میں پہلے کہہ چکا ہوں دونوں طرف سے دلوں کو کھولنے اور بلند حوصلے دکھانے کی ضرورت ہے۔ہر طبقے کو اپنے تقویٰ کے معیار کو اونچا کرنے کی ضرورت ہے۔کیونکہ اس کے بغیر وہ مقاصد حاصل نہیں ہو سکتے جس کے لئے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو اللہ تعالیٰ نے مبعوث فرمایا تھا۔ہر ایک کو یا درکھنا چاہئے کہ جماعت کا ایک نظام ہے اور یہ خلیفہ وقت کے ماتحت ہے اس لئے نظام کی اطاعت بھی فرض ہے۔