اَلْاَزْھَارُ لِذَوَاتِ الْخِمَارِ یعنی اوڑھنی والیوں کیلئے پھول (جلد سوم حصہ دوم)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 45 of 156

اَلْاَزْھَارُ لِذَوَاتِ الْخِمَارِ یعنی اوڑھنی والیوں کیلئے پھول (جلد سوم حصہ دوم) — Page 45

الازھار لذوات الخمار جلد سوم حصہ دوم 45 فرمودہ 21 اپریل 2006 بمقام بیت الھد کی۔سڈنی (آسٹریلیا ) عور تیں تبلیغ کے دائرے میں آگے آئیں حضرت خلیفة اصبح الخامس ایدہ واللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے فرمایا:۔غیر پاکستانی احمدیوں کے یہ شکوے دور ہونے چاہئیں کہ ہم یہاں آ کر یوں محسوس کرتے ہیں جس طرح ہم جماعت کا حصہ نہیں ہیں یہ بہت خطرناک صورت ہو سکتی ہے۔ان نئے آنے والوں سے کام بھی لیں ، ان کے شکوے دور کریں۔میں نے جائزہ لیا ہے، ان نئے آنے والوں کے لئے بعض سے میں نے یہ پوچھا ہے یہ کس حد تک صحیح ہے، بہر حال مجھے ان سے جو معلومات ملی ہیں یہی ہیں کہ یہاں ان کو باقاعدہ کوئی سکھانے کا انتظام نہیں ہے۔عورتوں کے لئے دینی تربیت کا، تعلیم کا انتظام لجنہ کرے۔مردوں کے لئے ذیلی تنظیمیں انتظام کریں، مجموعی طور پر جماعت جائزہ لے۔اگر اس سلسلے میں ذیلی تنظیمیں پوری طرح فعال نہیں تو جماعتی نظام کے تحت انتظام ہواور نگرانی ہو۔اور جو ذیلی تنظیمیں ست ہیں ان کے بارے میں مجھے اطلاع بھی دیں۔تو جب اس طرح کام کریں گے تبھی ہر احمدی کو جماعت کا فعال حصہ بنائیں گے۔جیسا کہ میں پہلے بھی کہہ چکا ہوں بعض محسین احمدیوں کو بھی شکوہ ہے کہ بعض دفعہ یہاں آکر وہ اپنے آپ کو اوپرا محسوس کرتے ہیں۔تو ان سے میں کہتا ہوں اس کا ایک یہ بھی علاج ہے۔وہ احمدی ہوئے ہیں انہوں نے زمانے کے امام کو مانا ہے اور سمجھا ہے وہ اپنے آپ کو اتنا زیادہ جماعتی کاموں میں لگائیں کہ انتظامیہ ان سے کام لینے پر مجبور ہو۔تبلیغ کا بہت بڑا میدان خالی پڑا ہے۔ہر احمدی کے لئے کھلا ہے۔اس میں آگے بڑھیں ذاتی رابطے کر کے