اَلْاَزْھَارُ لِذَوَاتِ الْخِمَارِ یعنی اوڑھنی والیوں کیلئے پھول (جلد سوم حصہ دوم)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 34 of 156

اَلْاَزْھَارُ لِذَوَاتِ الْخِمَارِ یعنی اوڑھنی والیوں کیلئے پھول (جلد سوم حصہ دوم) — Page 34

الازهار لذوات الخمار جلد سوم حصہ دوم 34 بر موقع جلسہ سالانہ آسٹریلیا 2006 مستورات سے خطاب ہر بوڑھا ہے ہر بچہ ہے اس کی تربیت کا سامان کرنے کی کوشش کی جاتی ہے تا کہ یہ قیمتی سرمایہ ضائع نہ ہو جائے اور اسی لئے ہر طبقے کی علیحدہ تنظیم قائم ہے تا کہ ہر سطح پر تربیت کا انتظام ہو ہرعمر اور ہر طبقے کا احمدی اپنے آپ کو جماعت کا فعال حصہ سمجھے اور قیمتی سرمایہ خیال کرے۔ہر سطح پر جماعتی نظام کو سنبھالنے کو ہر ایک میں اہلیت و قابلیت پیدا ہولیکن سب سے اہم ذمہ داری انتہائی بنیادی اکائی ہونے کی وجہ سے انتہائی بنیادی یونٹ ہونے کی وجہ سے عورت کی ہے۔جس کے ہاتھ سے بچے پل کر جوان ہوتے ہیں ایک نسل پل کر نکلتی ہے۔اس لئے گھر کی سطح پر اگر ایک نیک عورت ایک پکی احمدی عورت اپنی ذمہ داری کو سمجھتے ہوئے اپنے فرائض کی بجا آواری کرے تو وہ بچے جو ایسی ماؤں کے ہاتھوں سے پل کر عملی زندگی میں آتے ہیں ہمیشہ عبادت گزار اور جماعت سے اخلاص و وفا ر کھنے والے بچے ہوتے ہیں۔اور جن گھروں میں بے شک نمازیں بھی پڑھ رہے ہوں جماعتی عہد یداروں پر اعتراض ہوں جماعت کے بعض معاملات discuss ہوتے ہوں بلاوجہ کی باتیں کی جاتی ہوں وہاں پھر آہستہ آہستہ جماعت سے بھی دوری پیدا ہو جاتی ہے اور خلافت سے بھی دوری پیدا ہو جاتی ہے۔اس وجہ سے عورت کے اس اہم مقام کا احساس دلانے کے لئے کہ کیا اہم مقام ہے عورت کا آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ عورت اپنے خاوند کے گھر کی نگران ہے۔جہاں وہ اس بات کا خیال رکھے کہ خاوند کے گھر کو کسی قسم کا بھی نقصان نہ ہو۔کسی قسم کا کوئی مادی نقصان بھی نہ ہو اور روحانی نقصان بھی نہ ہو۔اس کے پیسے کا بے جا اسراف نہ ہو کیونکہ بے جا اسراف جو ہے یہی گھروں میں بے چینیاں پیدا کر دیتا ہے عورتوں کے مطالبے بڑھ جاتے ہیں خاوند اگر کمزور اعصاب کا مالک ہے تو ان مطالبوں کو پورا کرنے کے لئے پھر قرض لے کر اپنی عورتوں کے مطالبات پورے کرتا ہے۔اور بعض دفعہ اس وجہ سے مقروض ہونے کی وجہ سے اس قرضے کی وجہ سے جب بے سکونی کی کیفیت پیدا ہو جاتی ہے فکروں میں مبتلا ہوتا ہے اور اگر صبر کرنے والی بھی اس کی طبیعت ہے تو مریض بن جاتا ہے۔کوئی شوگر کا مریض بن گیا کوئی بلڈ پریشر کا مریض بن گیا اگر نہیں خاوند مانتا تو بعض عورتیں اپنے خاوندوں کے رویہ کی وجہ سے شوگر اور بلڈ پریشر کی مریض بن جاتی ہیں۔اگر یہ جو بے چینیاں پیدا ہو رہی ہیں اگر نگرانی کا صحیح حق ادا کرنے والی ہوں گی تو نہ آپ کسی قسم کا مریض بن رہی ہوں گی نہ آپ کے خاوند کسی قسم کے مریض بن رہے ہوں گے۔