اَلْاَزْھَارُ لِذَوَاتِ الْخِمَارِ یعنی اوڑھنی والیوں کیلئے پھول (جلد سوم حصہ دوم) — Page iv
ایک نئی جان اور ایک ولولہ انگیز روح پھونک دی ہے۔آج ایم ٹی اے کی بدولت ہم اپنے پیارے آقا کے تمام خطبات اور نصائح سے براہ راست روحانی حظ حاصل کرتے ہیں۔اللہ تعالیٰ کے فضل سے لو حضرت خلیفہ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ کے سن 07-2006 کے خطبات جمعہ، جلسہ ہائے سالانہ اور اجتماعات لجنہ اماءاللہ کی تقاریر سے وہ زریں نصائح اکٹھی کر کے شائع کرنے کی توفیق مل رہی ہے جو حضور ایدہ اللہ تعالیٰ نے لجنہ اماءاللہ کے متعلق یا لجنہ کو مخاطب کر کے ارشاد فرمائی ہیں۔یہ کتاب الازهار لذوات الخمار یعنی اوڑھنی والیوں کے لئے پھول کی جلد سوم کا حصہ دوم ہے۔اللہ تعالیٰ اس کاوش کو قبول فرمائے اور کتاب پڑھنے والوں کے لئے ہر لحاظ سے بابرکت ثابت ہو۔آمین اسی طرح اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ جنہوں نے اس کتاب کی تیاری میں معاونت فرمائی ہے اللہ تعالیٰ ان کو اس کی بہترین جزا عطا فرمائے۔آمین