اَلْاَزْھَارُ لِذَوَاتِ الْخِمَارِ یعنی اوڑھنی والیوں کیلئے پھول (جلد سوم حصہ دوم) — Page 33
الازهار لذوات الخمار جلد سوم حصہ دوم 33 بر موقع جلسہ سالانہ آسٹریلیا 2006 مستورات سے خطاب جس گھر میں عورتیں اپنی راتوں کو زندہ کریں گی عبادت کے لئے اپنی راتوں کو زندہ کرنے والی ہوں گی اور اپنے مردوں اور بچوں کو عبادت کی توجہ دلانے والی ہوں گی اوراللہ تعالیٰ کے فضلوں سے وہ گھر اللہ کے فضلوں کے وارث بنتے چلے جائیں گے۔خدا تعالی کی نظر میں نیک بنو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں کہ اگر تم خدا تعالیٰ کی نظر میں نیک بنو تو تمہارا خاوند بھی نیک بن جائے گا پس یہ آپ کی نیکیاں ایسی نیکیاں ہوں جو خدا تعالیٰ کی بارگاہ میں قبول ہونے والی نیکیاں ہوں۔اور آپ کو جہاں ان نیکیوں کی وجہ سے اللہ تعالیٰ کا قرب مہیا ہو میسر ہو جہاں یہ نیکیاں آپ کو اللہ تعالیٰ کی رضا حاصل کرنے والا بنارہی ہوں گی اور قرب میسر کر رہی ہوں گی وہاں آپ کے گھریلو ماحول کو بھی آپ کے لئے جنت نظیر بنا رہی ہوں گی۔بعض عورتوں کے یہ شکوے بھی دور ہورہے ہوں گے اللہ تعالیٰ کے فضل سے، کہ خاوند جو ہیں وہ ہم پر توجہ نہیں دیتے کافی عورتوں کوشکوے ہوتے ہیں۔ایک احمدی مرد کچھ نہ کچھ خدا تعالیٰ کا خوف بہر حال اپنے دل میں رکھتا ہے۔وہ آپ کی عبادتوں کو دیکھتے ہوئے دل میں خدا کا خوف رکھتے ہوئے حسن سلوک کی طرف متوجہ ہوگا۔ایک تو جو اللہ تعالیٰ نے دعا کو سن کر اس کا دل پھیرنا ہے وہ تو پھیرنا ہے آپ کے عمل بھی اس دل کو پھیر نے والے ہوں گے۔ایک نیک اور دین دار خاتون کی یہی خواہش ہوتی ہے اور ہونی چاہئے کہ سب سے پہلے اس کا خدا اس سے راضی ہو اور پھر یہ کہ اپنے خاوند کی ذمہ داریاں نبھا کر اسے خوش کرے اور پھر اپنے بچوں کی تعلیم و تربیت کی طرف توجہ دے۔اور ان میں اللہ تعالیٰ سے تعلق جوڑنے اور جماعت اور خلافت سے اخلاص و وفا کا رشتہ قائم رکھنے کی کوشش کرے۔اور تلقین کرتی رہے ان کو۔کیونکہ جس گھر میں یہ چیز پیدا ہو جائے وہ گھر کبھی ضائع نہیں ہوتا پس یا درکھیں کہ احمدی معاشرے کا ہر گھر اور ہر گھر کا ہر فر د جماعت کا ایک اثاثہ ہے ایک asset ہے اور کوئی عقلمند شخص یہ برداشت نہیں کر سکتا کہ اس کا اثاثہ کبھی ضائع ہو اس کا مال کبھی ضائع ہو اس کے گھر کا سامان کٹ جائے اور جس قدر زیادہ قیمتی جائیداد ہو گی اسی قدر زیادہ اس کی حفاظت کا سامان کیا جاتا ہے اور جماعت احمد یہ میں اسی اصول کے تحت کہ جماعت کا اثاثہ اور نہایت قیمتی asset جماعت کا ہر فرد ہے ہر عورت ہے۔