اَلْاَزْھَارُ لِذَوَاتِ الْخِمَارِ یعنی اوڑھنی والیوں کیلئے پھول (جلد سوم حصہ دوم)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 32 of 156

اَلْاَزْھَارُ لِذَوَاتِ الْخِمَارِ یعنی اوڑھنی والیوں کیلئے پھول (جلد سوم حصہ دوم) — Page 32

الازهار لذوات الخمار جلد سوم حصہ دوم 32 بر موقع جلسہ سالانہ آسٹریلیا 2006 مستورات سے خطاب اپنے بچوں کو بھی یہ باور کروادیں اور اُن کے ذہنوں میں بھی یہ ڈال دیں کہ آج جو تم پر اللہ تعالیٰ کے فضل ہورہے ہیں آج جو تم اعتماد کی زندگی گزار رہے ہو یہ سب اس خدا کے فضلوں کی وجہ سے ہے۔ہماری اپنی کوشش اپنی کاوش کا اس میں کوئی دخل نہیں ہے اور اب ان فضلوں کا تقاضا یہ ہے کہ ہم اس خدا کے سامنے جھکنے والے اس کا شکر ادا کرنے والے بن جائیں اور اس کی عبادت کرنے والے بن جائیں اور ایک عورت ماں کے ناطہ بچوں کیساتھ زیادہ تعلق رکھنے والی ہوتی ہے اس کا زیادہ اٹھنا بیٹھنا ہوتا ہے ماں سے بچے باپ کی نسبت زیادہ attach ہوتے ہیں بچپن میں، تو اگر ابتداء سے ہی اپنے عمل سے اور اپنی باتوں سے بچوں کے ذہن میں یہ بات راسخ کر دیں بٹھا دیں تو نسلاً بعد نسلاً عبادت گذار پیدا ہوتے چلے جائیں گے۔اور نتیجتا احمدیت کے پیغام کو پھیلانے والوں کی ایک کے بعد دوسری فوج تیار ہوتی چلی جائے گی لیکن عام طور پر دیکھا گیا ہے کہ عورتیں زیادہ جلدی اچھے حالات کی وجہ سے پہلے کے گزارے ہوئے تنگی کے دنوں کو بھول جاتی ہیں اور یہ عورت کی فطرت ہے اور اس کی مختلف ترجیہات ہوتی ہیں لیکن ایک احمدی عورت کو چاہئے کہ اپنی ترجیہات کو دنیا داری کی طرف لے جانے کے بجائے اللہ تعالیٰ کے احکامات کے نیچے لائیں اپنے گھروں کو عبادتوں سے ہر وقت سجائے رکھیں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی اس حدیث کو ہمیشہ مد نظر رکھیں آپ نے فرمایا ' وہ گھر جس میں خدا تعالیٰ کا ذکر ہوتا ہے اور وہ گھر جس میں خدا تعالیٰ کا ذکر نہیں ہوتا ان کی مثال زندہ اور مردہ کی طرح ہے۔پس اپنے گھروں کو اللہ تعالیٰ کی عبادت اور ذکر الہی سے سجائے رکھیں تا کہ آپ کے گھروں میں زندگی کے آثار ہمیشہ نظر آتے رہیں۔بجائے اس کے آپ کے خاوند آپ کو عبادت کی طرف توجہ دلانے والے ہوں آپ اپنے خاوندوں کو نمازوں کے لئے جگانے والی اور توجہ دلانے والی ہوں۔ایک حدیث میں آتا ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اگر خاوند صبح اٹھے نماز کے لئے جاگے تو بیوی کو جگائے۔نہ جاگے تو اس کے منہ پر پانی کے چھینٹے ڈالے اور اگر بیوی پہلے جاگنے والی ہوتو خاوند کو جگائے۔اگر وہ نہ جاگے تو اس کے منہ پر پانی کے چھینٹے ڈالے تا کہ وہ نماز کے لئے جاگ جائے، پس یہ اپنی عبادتوں کی حفاظت کرنے اور اپنے گھر والوں کو نماز کی طرف توجہ دلانے کی ذمہ داری صرف مرد کی نہیں ہے بلکہ عورت کی بھی ہے اور عورت کو اپنے بچوں کے نگران ہونے کی وجہ سے ان کے جگانے کی ذمہ داری بھی ہے نمازوں کے لئے ان کو توجہ دلانے کی ذمہ داری بھی ہے پس