اَلْاَزْھَارُ لِذَوَاتِ الْخِمَارِ یعنی اوڑھنی والیوں کیلئے پھول (جلد سوم حصہ دوم) — Page 26
الازهار لذوات الخمار جلد سوم حصہ دوم 26 بر موقع جلسہ سالانہ آسٹریلیا 2006 مستورات سے خطاب ہے اور اس معاشرے میں جنسی بے راہروی بہت زیادہ ہے تم اب شعور کی عمر کو پہنچ گئی ہو تو اس لئے خود اپنی طبیعت میں حجاب پیدا کرو جو تمہارے اور تمہارے خاندان کے اور جماعت کے لئے نیک نامی کا باعث بنے تو اللہ تعالیٰ کے فضل سے الا ماشاء اللہ تمام بچیاں اس بات کو سمجھتے ہوئے نیکی کی راہ پر قدم مارنے والی ہونگی۔ہر بچی اور ہر عورت یا در کھے کہ اُس نے اِس زمانے میں حضرت مسیح موعود کو مان کر اسلام کی تعلیم پر عمل کرنے کی تجدید کی ہے۔یہ عہد کیا ہے کہ میں اپنے آپ کو دوسروں سے ممتاز کروں گی۔میرے میں اور دوسروں میں ایک فرق نظر آئے گا۔کوئی انگلی ہماری طرف اس اشارے کے ساتھ نہیں اُٹھ سکتی کہ یہ لڑکی بڑی دنیا دار ہے۔دین سے ہٹی ہوئی اور لغوحر کات کرنے والی ہے اور ہر عورت بھی اگر اس بات کا خیال رکھے گی کہ میں نے زمانے کے امام کے ساتھ ایک عہد کیا ہے کہ میں نے اپنے اندر پاک تبدیلی پیدا کرنی ہے اور اپنی اولاد کے اندر بھی پاک تبدیلی پیدا کرنی ہے اور اس کے لئے اپنی پوری کوشش صرف کر دینی ہے تو انشاء اللہ تعالیٰ ایسی عورتیں اور ایسی بچیاں معاشرے میں ایک مقام حاصل کرنے والی ہونگی اور جیسا کہ اللہ تعالیٰ نے وعدہ فرمایا ہے ان کوششوں کے ساتھ جب اللہ تعالیٰ کے آگے جھکتے ہوئے اس کی عبادت کرنے والی ہوگی تو پھر ( انشاء اللہ تعالیٰ ) اللہ تعالیٰ آپ میں وہ پاک تبدیلیاں پیدا کر دیگا۔آپ کی اولادوں میں وہ پاک تبدیلیاں پیدا کر دیگا جس سے آپ کا معاشرے میں ایک ایسا مقام ہوگا جہاں آپ کا اور آپ کے بچوں کا نام بڑے احترام سے لیا جائے گا۔خدا تعالیٰ آپ سب کو یہ مقام حاصل کرنے کی توفیق عطا فرمائے جو ہماری آئندہ نسلوں کی پاکیزگی کی ضمانت ہو اور ہم اس زمانے کے امام سے کئے ہوئے عہد کو ہمیشہ پورا کرنے والے ہوں۔