اَلْاَزْھَارُ لِذَوَاتِ الْخِمَارِ یعنی اوڑھنی والیوں کیلئے پھول (جلد سوم حصہ دوم)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 17 of 156

اَلْاَزْھَارُ لِذَوَاتِ الْخِمَارِ یعنی اوڑھنی والیوں کیلئے پھول (جلد سوم حصہ دوم) — Page 17

الازهار لذوات الخمار جلد سوم حصہ دوم 17 بر موقع اجتماع جر منی 2006 مستورات سے خطاب جماعت پر حضرت خلیفہ مسیح الثانی مصلح موعودؓ کا احسان أَشْهَدُ أَنْ لَّا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ وَأَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَ رَسُوْلُهُ۔اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللهِ مِنَ الشَّيْطَنِ الرَّحِيْمِ - بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ۔اَلْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِيْنَ۔اَلرَّحْمَنِ الرَّحِيْمِ مَلِكِ يَوْمِ الدِّيْنِ إِيَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِيْنُ۔اِهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ صِرَاطَ الَّذِيْنَ اَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلَا الضَّالِّينَ۔آج لجنہ اما اللہ جرمنی کے اس اجتماع سے میں پہلی بار مخاطب ہو رہا ہوں۔جیسا کہ جمعہ کو میں نے ذکر کیا تھا کہ جماعت پر خلیفہ اسیح الثانی الصلح موعودؓ کا یہ احسان ہے یا اس وقت کیونکہ لجنہ کی بات ہو رہی ہے لجنہ کے حوالے سے یوں کہنا چاہئے کہ جماعت کی عورتوں پر یہ احسان ہے کہ احمدی عورت کے لئے ایک ایسی تنظیم قائم فرما دی جس میں وہ اپنی صلاحیتوں کو اُجا گر کر سکتی ہے۔اور اُن صلاحیتوں سے اُن استعدادوں سے خود بھی فائدہ اٹھاسکتی ہے اور دوسروں کو بھی فائدہ پہنچا سکتی ہے جو اللہ تعالیٰ نے احمدی عورت میں رکھی ہیں۔مردوں کی ذیلی تنظیمیں نہ بھی ہوتیں تو تب بھی اُن کے پاس تو جماعتی سطح پر ایک ذریعہ میسر تھا جہاں وہ جمع ہو کر اپنے جلسے اور اجلاسات کر لیتے تھے اور اپنی عقل اور علم اور تجربے سے دوسروں کو بھی فائدہ پہنچا سکتے تھے گو کہ یہ بھی ایک خاص عمر اور تجربے اور