اَلْاَزْھَارُ لِذَوَاتِ الْخِمَارِ یعنی اوڑھنی والیوں کیلئے پھول (جلد سوم حصہ دوم) — Page 7
الازھار لذوات الخمار جلد سوم حصہ دوم جلسہ سالانہ برطانیہ 2006 مستورات سے خطاب ان کے بتائے ہوئے راستے پر چلنا ہے اور یہی چیزیں ہیں جو آپ کے ساتھ ساتھ آپ کی نسلوں کو بھی ان انعاموں کا وارث بنائیں گی جو اس دنیا میں اللہ تعالیٰ کے وعدے کے مطابق ملنے والے ہیں اور آخر میں بھی ملنے والے ہیں اللہ تعالیٰ کے وعدے کبھی غلط نہیں ہو سکتے۔شیطان کے حملوں سے بچنے کے لئے بہت دعائیں کرنی چاہئیں یا درکھیں یہ شیطان ہے جس نے عہد کیا ہوا ہے کہ میں انسان کو ورغلانے کے لئے ان کی ہر راہ میں بیٹھوں گا اور یہ کام پہلے دن سے ہی کر رہا ہے شیطان مختلف راستوں سے آکر وسوسے ڈالتا ہے اس لئے اللہ تعالیٰ نے ہمیشہ شیطان کے وسوسوں سے بچنے کے لئے دعا سکھائی ہے اور اس زمانے میں جو آخرین کا زمانہ ہے جس میں شیطان نے مختلف صورتوں میں اپنے طرز سے دلوں میں وسوسے ڈال کر حملہ کرنا تھا ایک احمدی اور خاص طور پر احمدی عورت کو اور احمدی بچی کو جس نے احمدیت کی نسلوں کی بھی حفاظت کرنی ہے جس پر احمدی نسلوں کی نگرانی کی بھی ذمہ داری ہے اللہ کے رسول ﷺ نے ڈالی ہے اسے شیطان کے حملوں سے بچنے کے لئے بہت دعائیں کرنی چاہئیں اسے من شر الوسواس الخناس کی دعا بہت کرنی چاہئے کیونکہ فی زمانہ دجالی اور طاغوتی طاقتیں شیطانی طاقتیں بڑے زور سے ایسے حملے کر رہی ہیں اور اپنی شرارت کر کے مقصد پورا کر کے دلوں میں وسوسے ڈال کر پیچھے ہٹ جاتی ہیں آج کل کی تعلیم کے حوالے سے یہ بعض نوجوان ذہنوں میں بے چینی شروع ہو جاتی ہے یا درکھیں کہ آدم اور حوا کو بھی اسی طرح یہی شیطان نے غلط راستے پر ڈالا تھا اللہ تعالیٰ نے ایک چیز سے منع کیا تو شیطان نے کہا کہ نہیں یہ کام کر کے تم کیونکر دوسروں سے ممتاز ہوجاؤ گے فرشتوں کی طرح ہو جاؤ گے اس لئے تمہیں منع کیا گیا ہے آخر انسان اُس کے دام میں آ گیا اور نقصان اٹھایا آج بھی شیطان مختلف شکلوں میں آپ کو ورغلا رہا ہے دنیا کی آسائشوں سہولتوں اور دنیا داری کی طرف مائل کرنے کی کوشش کر رہا ہے دنیا کی پرتعیش زندگی کی طرف توجہ دلا رہا ہے، توجہ دلا کر ورغلارہا ہے۔کبھی علم کے بہانے سے ترغیب دلا رہا ہے کہ یہ علم ضرور حاصل کرو کبھی معاشی حالات کے حوالے سے غلط نوکریوں کی طرف مائل کر رہا ہے اور پھر انہی نوکریوں کی وجہ سے بعض عورتیں اپنے خاوند اور اولاد کے حقوق کو نظر انداز کردیتی ہیں۔آدم اور حوا نے تو جب وہ کام کر لیا جس کی طرف شیطان نے اسے مائل