اَلْاَزْھَارُ لِذَوَاتِ الْخِمَارِ یعنی اوڑھنی والیوں کیلئے پھول (جلد سوم حصہ دوم) — Page 118
الازهار لذوات الخمار جلد سوم حصہ دوم 118 سالانہ نیشنل اجتماع بر طانیہ 2007 ہوئے آپ کی بیعت میں شامل ہوئے ہیں تو ہمیں تمام ان باتوں سے بچنے کی کوشش کرنی چاہئے جن سے بچنے کا اللہ تعالیٰ نے حکم دیا ہے تبھی ہم اُن انعاموں سے فیض اٹھا سکیں گے جن کا وعدہ اللہ تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام سے فرمایا ہے۔اللہ تعالیٰ آپ میں سے ہر ایک کو وہ مقام عطا فرمائے جہاں کھڑی ہو کر آپ دین کی مضبوطی اور اشاعت میں اہم کردار ادا کرنے والی ہوں۔اللہ تعالیٰ آپ کے ایمانوں کو وہ مضبوطی اور استقامت عطا فرمائے جو ہمیشہ تمکنت دین کا باعث بنے والی ہو۔اللہ تعالیٰ آپ کو اور آپ کی نسلوں کو خلافت سے مضبوط تعلق نبھانے کی توفیق عطا فرماتا چلا جائے۔اب دعا سے پہلے میں یہ بھی اعلان کر دوں کہ کل جو انتخاب ہوا تھا، اس میں سب سے زیادہ جن کے حق میں رائے تھی وہ آپ کی موجودہ صدر شمائلہ نا گی صاحبہ تھیں۔تو وہی آئندہ دو سال کے لئے بھی صدر ہونگی لیکن یاد رکھیں کہ صدرا کیلی کچھ نہیں کر سکتی جب تک نچلی سے نچلی سطح پر جو چھوٹی سے چھوٹی مجلس ہے اس میں بھی صحیح طرح کام نہ ہورہا ہو۔اس لئے ہر مقامی مجلس کی صدر اور اس کی عاملہ کی ممبرات کو اپنے آپ کو جماعتی کام کے سلسلہ میں اتنا ہی اہم سمجھنا چاہئے ، اتنا ہی ذمہ داری کا احساس ہونا چاہئے جتنا کہ نیشنل صدر کو ہونا چاہئے اور نیشنل صدر کی عاملہ کو ہونا چاہئے۔اگر یہ احساس ہر مجلس میں پیدا ہو جائے تو آج ہم ہی ہیں جنہوں نے جماعت کی ترقی کے لئے اپنا کردار ادا کرنا ہے۔تبھی آپ اپنی نسلوں کی بھی صحیح تربیت کر سکتی ہیں، اپنی بھی صحیح تربیت کر سکتی ہیں۔بچیاں بھی اپنے آپ کو سنبھال کر احمدیت کے لئے پوری وفا اور اخلاص کے ساتھ ہر قربانی کے لئے تیار کر سکتی ہیں اور پیش کرسکتی ہیں۔آپ کے بچے بھی اسی وقت اخلاص و وفا کے ساتھ ہر قربانی کے لئے پیش کرنے والے ہونگے جب ہر سطح پر آپ لوگوں میں احساس پیدا ہو جائے گا۔آپ جو یہاں میرے سامنے ناصرات سمیت اڑھائی ہزار میٹھی ہیں، یہ لجنہ یو کے کی ٹوٹل تعداد تو نہیں۔لندن کے قریبی علاقے سے زیادہ لجنات ہیں باقی کافی مجالس کی قریباً نمائندگی ہے۔اس کا مطلب ہے آپ میں سے اکثریت اُن کی ہے جن کو دین سے لگاؤ ہے۔جن کو اس بات کی ہر وقت تڑپ رہتی ہے کہ ہم جمع ہوں اور دین کی باتیں سنیں۔اجتماعات پر جائیں۔جلسوں پر جائیں آپ سب لوگوں کا کردار بہت اہم ہے۔آپ جو یہاں بیٹھی ہیں یہ سب اپنی اپنی مجالس کے عہد یداران سے بھی اور مرکزی عہدیداران