اَلْاَزْھَارُ لِذَوَاتِ الْخِمَارِ یعنی اوڑھنی والیوں کیلئے پھول (جلد سوم حصہ دوم) — Page 112
الازهار لذوات الخمار جلد سوم حصہ دوم 112 سالانہ نیشنل اجتماع برطانیہ 2007 بتائی گئی ہے۔چند مثالیں میں دیتا ہوں۔يَمْشُونَ عَلَى الْأَرْضِ هَوْنًا (الفرقان: ۶۴) یعنی جوز مین پر فروتنی اور عاجزی کے ساتھ چلتے ہیں۔اللہ تعالیٰ کے نزدیک یہ ایک بہت بڑی بات ہے کہ عاجزی دکھائی جائے۔بعض دفعہ ذرا ذرا سی بات پر بعض لوگوں کے جذبات بھڑک جاتے ہیں مثلاً بعض بہت چھوٹی چھوٹی باتیں ہوتی ہیں۔کسی کے بچے کو دوسرے نے کچھ کہ دیا تو فوراً غصہ آ گیا، ڈیوٹی والوں نے کچھ کہ دیا تو غصہ آ گیا، چلتے چلتے کسی کے کام کئے ہوئے قیمتی دوپٹے پر پاؤں آ گیا تو غصہ آ گیا۔اوّل تو ایسے اجتماعوں میں جلسوں میں دوپٹے ایسے قیمتی پہن کر نہیں آنے چاہئیں۔شادیوں میں میں نے دیکھا ہے بعض دفعہ شکائتیں آتی ہیں۔تو یہ چھوٹی چھوٹی باتیں ہوتی ہیں۔کسی سے کسی بات میں اختلاف رائے ہو گیا تو غصہ آ گیا۔یہ باتیں ایسی ہیں جو پھر انسان کے اخلاق پر اثر انداز ہوتی ہیں اور آہستہ آہستہ نیکیوں کو کھا جاتی ہیں۔اور تکبر اور غرور پیدا ہوتا چلا جاتا ہے۔پھر اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ اگر رحمان کے بندے بن کر رہنا ہے۔اگر یہ دعویٰ ہے کہ ہم نے اس زمانے کے امام کو مان کر اپنی اصلاح کی طرف قدم بڑھانے کا عہد کیا ہے تو یہ بھی یاد رکھو کہ إِذَا خَاطَبَهُمُ الْجَهِلُونَ قَالُوْا سَلَمًا۔(الفرقان : ۶۴) کہ جب جاہل ان سے مخاطب ہوتے ہیں تو کہتے ہیں سلام۔کتنی خوبصورت تعلیم ہے کہ اگر تم سے کوئی سختی سے بھی بات کرے۔چھوٹی چھوٹی باتوں پر تم سے تو شکار کرنے کی اگر کوئی کوشش کرے تو تم اس کا جواب سختی سے نہ دو بلکہ سلام کہہ کر علیحدہ ہو جاؤ۔اپنی زبان گندی کرنے کی بجائے ، اپنے دل میں نفرتوں کے بیج بونے کی بجائے ، ایسی فتنوں کی جگہ سے سلام کہہ کر اُٹھ جاؤ۔تمہارے دل تب ہی سب سے حقیقی محبت کا اظہار کرنے والے ہونگے جب جاہلوں کی طرف سے پہنچنے والی جو تکلیف ہے اسے بھی تم نظر انداز کرنے والی ہوگی۔جب تمہارے بچوں یا تمہیں کوئی تکلیف پہنچے تو الٹا کر جواب دینے کی بجائے ایک طرف ہو جاؤ۔تمہارے دل میں ان کے لئے سختی یا ظلم کے خیالات نہ آئیں اور انسانیت کی خدمت کے لئے ہمیشہ تیار رہو۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں کہ رحمن کے حقیقی پرستار وہ لوگ ہیں کہ جو زمین پر بُردباری سے چلتے ہیں اور جب جاہل لوگ ان سے سخت کلامی سے پیش آئیں تو سلامتی اور رحمت کے