اَلْاَزْھَارُ لِذَوَاتِ الْخِمَارِ یعنی اوڑھنی والیوں کیلئے پھول (جلد سوم حصہ دوم) — Page 107
الازهار لذوات الخمار جلد سوم حصہ دوم 107 جلسہ سالانہ جرمنی 2007 مستورات سے خطاب ڈاکوؤں کی بھی کایا پلٹ دی تھی وہ یقیناً ان لوگوں کی دعاؤں سے بھی حصہ لینے والی بنی ہوگی جن کی زندگی میں ایک انقلاب اُس بچے نے پیدا کر دیا تھا۔پس ماں ہی ہے چاہے تو ولی اللہ بنادے، چاہے تو قاتل۔پس اپنی اہمیت کو سمجھیں کہ عورت کی عبادت گزاری اور نیک اعمال جو ہیں یہی نئی نسلوں کے نیکیوں پر قائم رہنے اور دین و دنیا میں سرخرو ہونے کی ضمانت ہیں جس کے نتیجہ میں وہ ہمیشہ اللہ کے فضلوں کی وارث بنتی چلی جائیں گی۔اور اس اہمیت کو بھی ہمیشہ پیش نظر رکھیں کہ عورت کے نیک اعمال اور ترقی سے دین کی ترقی ہے۔ان نمونوں پر چلیں جو صحابہ اور صحابیات نے دکھائے تھے:۔ایک حصہ جماعت کا بلکہ بڑا حصہ جماعت کا عورتوں پر مشتمل ہے۔پس اپنی عبادتوں، نیک اعمال اور اولاد کی نیک تربیت کے ذریعے سے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام سے باندھے ہوئے عہد کو پورا کرتے ہوئے جماعت کی ترقی اور نیک نامی کا باعث بنی رہیں۔جب نصیحت کی جائے ، جب اللہ تعالیٰ کی احکام کے حوالے سے بات کی جائے تو اس پر ہمیشہ کان دھریں۔آخرین کی پہلوں سے ملانے کی جو خوشخبری دی گئی تھی اس سے فیض صرف وہی پائیں گے جو اپنے اعمال بھی اُن کی طرح ڈھالنے کی کوشش کریں گے۔اُن نمونوں پر چلیں گے جو صحابہ اور صحابیات نے دکھائے تھے۔جن کو اگر یہ آواز پہنچی کہ بیٹھ جاؤ تو مسجد سے باہر ہی بیٹھ کرگھٹنا شروع کر دیا کہ کہیں کہ یہ حکم سب کے لئے نہ ہو اور زندگی کا بھروسہ نہیں۔اگر میں اس دوران مرگیا تو نا فرمان ہو کر نہ مروں۔عبادتوں کی بات ہوتی تھی تو عورتیں مردوں سے پیچھے نہ رہی تھیں۔جان کی قربانی کی بات ہوئی تو اپنے بچوں کو جان کے نذرانے پیش کرنے کے لئے عورتوں نے پیش کر دیا۔اس زمانہ میں بھی ایسی عورتیں ہیں ، حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی جماعت میں بھی ایسی عورتیں تھیں جنہوں نے اپنے بچوں کو قربان کرنے لئے جماعت کے سامنے رکھ دیا۔پس آپ لوگ بھی جب کوئی حکم ہو، جب کوئی نصیحت ہو، جب کوئی توجہ دلائی جائے تو تاویلیں پیش نہ کریں، بہانے تلاش نہ کریں بلکہ جو حکم ملا ہے اُس پر عمل کریں۔تب ہی کامل اطاعت گزار کہلائیں گی ،تب ہی یہ فکر رکھنے والی کہلا ئیں گی کہ کہیں