اَلْاَزْھَارُ لِذَوَاتِ الْخِمَارِ یعنی اوڑھنی والیوں کیلئے پھول (جلد سوم حصہ دوم) — Page 5
الازھار لذوات الخمار جلد سوم حصہ دوم 5 جلسہ سالانہ برطانیہ 2006 مستورات سے خطاب نَحْنُ أَوْلِيَؤُكُمْ فِي الْحَيَوةِ الدُّنْيَا وَفِي الْآخِرَةِ وَلَكُمْ فِيهَا مَا تَشْتَهِي أَنْفُسُكُمْ وَلَكُمْ فِيهَا مَا تَدَّعُوْنَ۔(حم سجده: ۳۲) یعنی ہم اس دنیوی زندگی میں بھی تمہارے ساتھ ہیں اور آخرت میں بھی۔اس میں تمہارے لئے وہ سب کچھ ہو گا جس کی تمہارے نفس خواہش کرتے ہیں اور اس میں تمہارے لئے وہ سب کچھ ہوگا جو تم طلب کرتے ہو لیکن اس انعام کو مشروط کیا ہے پہلے ایمان لانے اور ثابت قدم رہنے کے ساتھ۔اور ثابت قدم رہنے کا یہ مطلب ہے کہ جس کی بیعت میں تم شامل ہو گئے ہو جس اللہ پر تم نے اپنے ایمان کا دعوی کر دیا ہے اس کے حکموں پر عمل کرو اور ایسے عمل کرو جو حقیقی مومنوں کے عمل ہوتے ہیں نیکی کے راستے پر لے جانے والے عمل صالح عمل وہ ہوتے ہیں جو نیک عمل ہوں، نیکی کے راستے پر لے جانے والے عمل ہوں، جو ہر لحاظ سے درست ہوں، ایسے عمل جو ایک دوسرے کے حقوق اور واجبات ادا کرنے والے عمل ہوں ، وہ عمل ہیں جن کی اللہ تعالیٰ نے ہمیں تلقین فرمائی ہے۔ایسے عمل جو موقع محل کی مناسبت سے کئے جائیں وہ صالح عمل ہیں۔ایک بات ایک جگہ جائز ہو سکتی ہے مگر موقعہ کے مناسب نہیں ہے تو وہ صالح عمل نہیں ہے جس میں اللہ تعالیٰ کے احکامات کی پابندی بھی ہے اور دوسرے کے حقوق ادا کرنے کی پابندی بھی۔ایسے پاک عمل اگر ہوں گے تو تبھی وہ مومن کے صالح عمل کہلا سکتے ہیں اور ایسے عمل کرنے والے کو اللہ تعالیٰ خوشخبری دیتا ہے کہ فَلَنُحْيِيَنَّهُ حَيَواةٌ طَيِّبَةً کہ یعنی ہم یقیناً اسے ایک حیات طیبہ کی صورت میں زندہ کر دیں گے ایک ایسی زندگی ان کو ملے گی جو انتہائی پاکیزہ ہوگی وہ پھر اللہ تعالیٰ کے انعاموں کو سمیٹتی چلی جائے گی اور اعمال کا بدلہ ان اعمال کے مطابق ملے گا جو اس دنیا میں انسان کرتا ہے اور جیسا میں پہلے بتا آیا ہوں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ میں ایسے مضبوط ایمان والوں اور صالح عمل کرنے والوں کو ان کی خواہش کے مطابق دیتا ہوں پس نیک اور صالح عمل کرو اگر نہیں کرو گے تو یہ دنیا کی چیزیں عارضی ہیں ان چیزوں کو جنہیں اپنی زندگی کی اسباب سمجھتی ہو مقصد بجھتی ہو یہ سب ختم ہونے والی چیزیں ہیں۔جو میں نے تلاوت کی ہیں آیات ، اس میں اللہ تعالیٰ یہی فرماتا ہے کہ جو تمہارے پاس ہے وہ سب ختم ہو جائے گا۔فرمایا کہ مَا عِنْدَكُمْ يَنْفَدُ وَمَا عِنْدَ اللَّهِ بَاقِ