اَلْاَزْھَارُ لِذَوَاتِ الْخِمَارِ یعنی اوڑھنی والیوں کیلئے پھول (جلد سوم حصہ دوم)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 94 of 156

اَلْاَزْھَارُ لِذَوَاتِ الْخِمَارِ یعنی اوڑھنی والیوں کیلئے پھول (جلد سوم حصہ دوم) — Page 94

الازھار لذوات الخمار جلد سوم حصہ دوم 94 جلسہ سالانہ جرمنی 2007 مستورات سے خطاب اپنی عبادتوں کے معیار اور عملِ صالحہ کے معیار کو بہتر بنائیں اَشْهَدُ أَنْ لَّا إِلَهَ إِلَّا اللهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ وَأَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَ رَسُوْلُهُ۔اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللهِ مِنَ الشَّيْطَنِ الرَّحِيْمِ - بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ اَلْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِيْنَ۔اَلرَّحْمَنِ الرَّحِيْمِ۔مَلِكِ يَوْمِ الدِّيْنِ إِيَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِيْنُ اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ صِرَاطَ الَّذِيْنَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلَا الضَّالِّينَ۔وَالَّذِيْنَ إِذَا ذُكِّرُوْا بِايَتِ رَبِّهِمْ لَمْ يَخِرُّوْا عَلَيْهَا صُمَّا وَّ عُمْيَانًا۔(الفرقان: ۷۴) یہ آیت جس کی میں نے تلاوت کی ہے اس میں ایمان والوں کی یہ نشانی بتائی گئی ہے کہ جب انہیں کوئی نصیحت کی جائے تو وہ کان اور آنکھ کھلی رکھ کر ان نصائح پر عمل کرنے کی کوشش کرتے ہیں اور روحانی لحاظ سے ان اندھوں اور بہروں کی طرح نہیں ہوتے جو نیک باتیں سن کر اور دیکھ کر گزرجاتے ہیں اور کوئی توجہ نہیں دیتے گویا جیسا کہ ایسے لوگ جیسے انہوں نے کوئی بات سنی نہیں اور کوئی اچھی بات دیکھی نہیں۔پس یہ فرق ہمیشہ ایک اللہ کی بندی اور بندے، وہ جو اللہ کی عبادت کرنے والے ہیں اور عبادت کی خواہش رکھتی ہے وہ جو نیک اعمال بجالانے والی ہے اور نیک اعمال بجالانے