اَلْاَزْھَارُ لِذَوَاتِ الْخِمَارِ یعنی اوڑھنی والیوں کیلئے پھول (جلد سوم حصہ اوّل) — Page 91
الازهار لذوات الخمار جلد سوم حصہ اوّل 91 لجنہ اماءاللہ بر طانیہ کی استقبالیہ تقریب 2004 سے خطاب صف اول میں شامل ہو جائے تا دنیا دیکھ لے کہ مسیح و مہدی موعود کی برکت سے ایک قوم نئی زندگی پا کر باوقار انداز میں سراٹھا کر باقی دنیا کے شانہ بشانہ چل رہی ہے۔نیز خدا تعالیٰ اس بابرکت سفر کو جماعت احمدیہ کی تاریخ میں ایک سنگِ میل بنائے اور اس کے اثرات کو آئندہ آنے والے زمانوں پر محیط کر دے۔آمین۔خطاب حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ اس موقع پر حضور ایدہ اللہ نے لجنات سے مخاطب ہوتے ہوئے سب سے پہلے حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کا ایک اقتباس پیش کیا۔جس میں حضور نے فرمایا کہ جب حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کو اللہ تعالیٰ نے بتایا کہ اب آپ کی واپسی کا وقت قریب ہے اور ایک مقبرہ قائم کیا جائے جس میں اعلیٰ معیار والے اور قربانی کرنے والے لوگوں کی تدفین ہوگی تو اس وقت آپ نے رسالہ الوصیت کے نام سے ایک رسالہ لکھا۔اس میں آپ فرماتے ہیں کہ : ”اے عزیز و ! جبکہ قدیم سے سنت اللہ یہی ہے کہ خدا تعالیٰ دو قدرتیں دکھلاتا ہے تا مخالفوں کی دو جھوٹی خوشیوں کو پامال کر کے دکھلاوے۔سو اب ممکن نہیں ہے کہ خدا تعالیٰ اپنی قدیم سنت کو ترک کر دیوے۔اس لئے تم میری اس بات سے جو میں نے تمہارے پاس بیان کی غمگین مت ہو اور تمہارے دل پریشان نہ ہو جائیں کیونکہ تمہارے لئے دوسری قدرت کا بھی دیکھنا ضروری ہے اور اس کا آنا تمہارے لئے بہتر ہے کیونکہ وہ دائمی ہے جس کا سلسلہ قیامت تک منقطع نہیں ہوگا۔اور وہ دوسری قدرت نہیں آسکتی جب تک میں نہ جاؤں۔لیکن میں جب جاؤں گا تو پھر خدا اس دوسری قدرت کو تمہارے لئے بھیج دے گا جو ہمیشہ تمہارے ساتھ رہے گی“۔(رسالہ الوصیت۔روحانی خزائن جلد 20 صفحہ 305 ) حضور ایدہ اللہ نے فرمایا کہ ہم نے حضرت اقدس مسیح موعود کے اس ارشاد کو ، اس خوشخبری کو ہمیشہ گذشتہ سوسال میں سچا ہوتے دیکھا اور دیکھتے رہے۔خلافت اولی کے وقت لوگوں کا خیال تھا کہ