اَلْاَزْھَارُ لِذَوَاتِ الْخِمَارِ یعنی اوڑھنی والیوں کیلئے پھول (جلد سوم حصہ اوّل)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 2 of 377

اَلْاَزْھَارُ لِذَوَاتِ الْخِمَارِ یعنی اوڑھنی والیوں کیلئے پھول (جلد سوم حصہ اوّل) — Page 2

الازھار لذوات الخمار جلد سوم حصہ اوّل 2 جلسہ سالانہ برطانیہ 2003 مستورات سے خطاب اولاد کی صحیح نہج پر تر بیت کرنے کے تقاضے تشہد، تعوذ اور سورۂ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے ذیل کی آیت کی تلاوت فرمائی: قَالَ رَبِّ أَوْزِعْنِي أَنْ أَشْكُرَ نِعْمَتَكَ الَّتِي أَنْعَمْتَ عَلَيَّ وَعَلَى وَالِدَيَّ وَأَنْ أَعْمَلَ صَالِحًا تَرْضَهُ وَأَصْلِحْ لِي فِي ذُرِّيَّتِي ، إِنِّي تُبْتُ إِلَيْكَ وَإِنِّي مِنَ الْمُسْلِمِينَ ) (سورة الاحقاف: 16) دنیا میں ہر شخص چاہے مرد ہو یا عورت جب وہ شادی شدہ ہو جاتا ہے تو یہ خواہش ہوتی ہے کہ ان کے ہاں اولا د ہو اور صحتمند اولا د ہو جو ان کا نام روشن کرے، بڑے ہوکر ان کے کام آئے ، اگر امیر ہے تو چاہے گا کہ بچہ بڑا ہو کر اس کے کاروبار کو سنبھالے، اس کی جائیداد کی نگرانی کرے، اس کو مزید وسیع کرے، وسعت دے۔اور اگر غریب ہے تو خواہش ہو گی ، خاص طور پر غرباء کو بیٹوں کی خواہش ہوتی ہے کہ بیٹا ہو اور بڑا ہو کر اس کا سہارا بنے۔لیکن ایک گروہ ایسا بھی ہے جس میں غریب بھی شامل ہیں، امیر بھی شامل ہیں (جو ایسے لوگوں کا گروہ ہے) جو دین کو دنیا پر مقدم رکھتے ہیں۔اور ان کی یہی خواہش ہوتی ہے کہ ہمارا دین ہمیشہ دنیا پر مقدم رہے، اس کے لئے کوشش بھی کرتے ہیں۔اور ان کا ہی گروہ کامیاب ہونے والوں کا گروہ ہے جنہوں نے خود بھی کوشش کی کہ وہ نیکیوں کا راستہ اپنا ئیں وہ راستہ اپنائیں جو خدا تعالیٰ کی رضا کا راستہ ہے اور وہ دعاؤں سے اس کی مدد چاہتے ہوئے اپنی اولاد کی