اَلْاَزْھَارُ لِذَوَاتِ الْخِمَارِ یعنی اوڑھنی والیوں کیلئے پھول (جلد سوم حصہ اوّل)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 63 of 377

اَلْاَزْھَارُ لِذَوَاتِ الْخِمَارِ یعنی اوڑھنی والیوں کیلئے پھول (جلد سوم حصہ اوّل) — Page 63

الازهار لذوات الخمار جلد سوم حصہ اوّل 63 سالانہ اجتماع یو کے 2003 لجنہ اماءاللہ سے خطاب پھر فرمایا کہ روزہ رکھنے والیاں بھی میرے بہت قریب ہیں۔اب صرف روزہ رکھنا ہی کافی نہیں ہے۔ٹھیک ہے اس کا بھی ثواب ہے۔لیکن اس کا ثواب تب ہے جب اس کے پورے لوازمات بھی ادا کئے جائیں۔اب رمضان کے مہینہ میں ایک مہینہ روزہ رکھنے سے صرف اجر عظیم کے وارث نہیں بن جائیں گے۔فرمایا یہ جو تم نے روزے رکھنے کا مجاہدہ کیا ہے اس کے اثرات اب سارے سال پر محیط ہونے چاہئیں۔تمہاری راتیں عبادت میں زندہ رہنی چاہئیں، قرآن شریف کے پڑھنے سمجھنے اور اس پر عمل کرنے کی خاطر تمہاری توجہ رہنی چاہئے۔پاک خیال اور پاک زبان کا لحاظ تمہیں ہر وقت رہنا چاہئے۔اب مثلا روزہ دار کو حکم ہے کہ تم نے کسی کو نقصان نہیں پہنچانا کسی سے لڑنا نہیں ، ورنہ تمہارے روزے بے فائدہ ہیں۔اگر تمہارے سے کوئی لڑے تمہیں کوئی غلط بات کہے تو کہہ دو کہ میں روزہ دار ہوں۔اب یہ ہماری ٹریننگ کے لئے ہے کہ روزے میں یہ سب برائیاں چھوڑنی ہیں تا کہ یہ نیکیاں آئندہ زندگی میں بھی تمہاری روز مرہ زندگی کے معمول کا حصہ بن جائیں، اور یہ برائیاں چھوٹ جائیں۔یہ نہیں کہ آج تو میں نے نہیں لڑنا ، میں نے چغلی نہیں کرنی میں نے غیبت نہیں کرنی ہیں نے کسی کو کوئی نقصان نہیں پہنچانا، میں نے کسی کے مال پر قبضہ نہیں کرنا ہمیں نے دو دلوں میں پھوٹ نہیں ڈالنی کیونکہ میں روزہ دار ہوں۔جب میرے روزے ختم ہوں گے تو پھر میں تمہیں بتاؤں گی اور جواب دوں گی۔کیونکہ جو تم نے میرے ساتھ سلوک کیا ہے روزے ختم ہونے کے بعد ہی سارے سلوکوں کا جواب ملے گا۔اب تعلیم یہ تو نہیں ہے۔یہ تو ہمیں ہماری تربیت کا ایک طریق سکھلایا گیا ہے کہ رمضان میں، روزے کی حالت میں تم اپنی یہ برائیاں دور کرو اور پھر ان کو اپنی زندگی کا حصہ بنالو۔تو اللہ تعالیٰ بھی تمہارے لئے مغفرت کے سامان پیدا فرمائے گا۔اس دنیا میں بھی اور مرنے کے بعد بھی تمہیں اجر عظیم سے نوازے گا۔اور تمہاری اولادوں پر بھی فضل فرمائے گا انشاء اللہ۔اب اس ضمن میں مزید کہنا چاہتا ہوں۔چند دنوں تک انشاء اللہ تعالیٰ رمضان شروع ہونے والا ہے تو یہ عہد کریں کہ ہم میں سے ہر ایک اپنی ایک یا دو برائیاں جو ہم میں ہیں یہ خود جائزہ لیں کہ کیا کیا برائیاں ہیں۔ان کو ہم خود دور کریں گے اور ختم کریں گے۔یہ بھی واضح کر دوں کہ کوئی اس وہم میں نہ