اَلْاَزْھَارُ لِذَوَاتِ الْخِمَارِ یعنی اوڑھنی والیوں کیلئے پھول (جلد سوم حصہ اوّل) — Page 48
الازهار لذوات الخمار جلد سوم حصہ اوّل 48 جلسہ سالانہ جرمنی 2003 لجنہ اماءاللہ سے خطاب اُٹھ کر وہی کام شروع کر دیتی ہیں۔لیکن اس سے بچنا چاہئے۔عورتوں کی خاص سورۃ قرآن شریف میں ہے۔حدیث میں آیا ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں کہ میں نے بہشت میں دیکھا کہ فقیر زیادہ تھے اور دوزخ میں دیکھا کہ عورتیں بہت تھیں۔( ملفوظات جلد پنجم ، جدید ایڈیشن ، صفحہ 29) اللہ تعالیٰ احمدی عورت کو اس سے محفوظ رکھے۔حقیقی پر دہ کی روح ایک اور اہم بات جس کی اس زمانے میں خاص طور پر بہت ضرورت ہے ، وہ پردہ ہے۔اور یہ پردہ عورتوں کے لئے بھی ضروری ہے اور مردوں کے لئے بھی۔اس لئے غض بصر کا حکم ہے۔غض بصر ہے کیا ؟ اس بارے میں حضرت مسیح موعود فرماتے ہیں: ” خدا کی کتاب میں پردہ سے یہ مُراد نہیں کہ فقط عورتوں کو قیدیوں کی طرح حراست میں رکھا جائے۔یہ اُن نادانوں کا خیال ہے جن کو اسلامی طریقوں کی خبر نہیں۔بلکہ مقصود یہ ہے کہ عورت مرد دونوں کو آزاد نظر اندازی اور اپنی زمینوں کے دکھانے سے روکا جائے کیونکہ اس میں دونوں مرد اور عورت کی بھلائی ہے۔بالآخر یہ بھی یادر ہے کہ خوابیدہ نگاہ سے غیر محل پر نظر ڈالنے سے اپنے تئیں بچا لینا اور دوسری جائز النظر چیزوں کو دیکھنا اس طریق کو عربی میں غض بصر کہتے ہیں۔( یعنی نیم آنکھ سے دیکھنا۔) (اسلامی اصول کی فلاسفی۔روحانی خزائن جلد 10 صفحہ 344) پھر حضرت اقدس مسیح موعود فرماتے ہیں: یہ زمانہ ایک ایسا زمانہ ہے اگر کسی زمانے میں پردے کی رسم نہ ہوتی تو اس زمانے میں رسم ضرور ہونی چاہئے۔( فرمایا کہ اگر کسی زمانے میں پردے کی ضرورت نہ بھی ہوتی تو اس زمانے میں ضرور ہونی چاہئے۔) ” کیونکہ یہ کل جنگ ہے“۔(یعنی آخری زمانہ ہے۔) اور زمین پر بدی اور فسق و فجور اور