اَلْاَزْھَارُ لِذَوَاتِ الْخِمَارِ یعنی اوڑھنی والیوں کیلئے پھول (جلد سوم حصہ اوّل)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 372 of 377

اَلْاَزْھَارُ لِذَوَاتِ الْخِمَارِ یعنی اوڑھنی والیوں کیلئے پھول (جلد سوم حصہ اوّل) — Page 372

الازهار لذوات الخمار جلد سوم حصہ اوّل 372 جلسہ سالانہ قادیان 2005 مستورات سے خطاب قریب کرو میں اسے پیار کرنا چاہتا ہوں۔اور پیار کرتے ہوئے اس نے اس کی زبان کاٹ لی۔لوگوں نے کہا ظالم تم ساری عمر ظلم کرتے رہے ہو ، آخری وقت میں بھی تم نے یہ نہیں چھوڑا۔تو اس شخص نے کہا کہ اگر میری یہ ماں بچپن میں میری اصلاح کرتی رہتی تو آج میں یہ حرکت نہ کرتا۔اور آج پھانسی کا پھندا میرے گلے میں نہ ڈالا جاتا۔جب بھی میں کوئی غلط حرکت کر کے آتا تھا تو میری ماں میری حمایت کیا کرتی تھی اور اس حمایت کی وجہ سے مجھ میں اور جرات پیدا ہوتی چلی گئی اور یہاں تک نوبت پہنچی۔اس لئے کبھی یہ نہ سمجھیں کہ معمولی سی غلطی پر بچے کو کچھ نہیں کہنا، ٹال دینا ہے، اسکی حمایت کرنی ہے۔ہر غلطی پر اس کو سمجھانا چاہیے۔آپ کے سپر د صرف آپ کے بچے نہیں ہیں، قوم کی امانت آپ کے سپرد ہے۔احمدیت کے مستقبل کے معمار آپ کے سپرد ہیں۔ان کی تربیت آپ نے کرنی ہے۔پس خاص طور پر اللہ تعالیٰ کے حضور جھکتے ہوئے اس سے مدد مانگتے ہوئے اپنے عمل سے بھی اور سمجھاتے ہوئے بھی بچوں کی تربیت کریں۔اور پھر میں کہتا ہوں اپنی ذمہ داری کو سمجھیں اور اپنے عہدِ بیعت کو جو آپ نے حضرت مسیح موعود سے کیا ہے اپنے آپ کو بھی دنیاوی لغویات سے پاک کریں۔عابدات بنیں اور اپنے بچوں کے لئے جنت کی ٹھنڈی ہواؤں کے سامان پیدا کریں۔اللہ تعالیٰ آپ کو اس کی توفیق عطا فرمائے۔آمین۔