اَلْاَزْھَارُ لِذَوَاتِ الْخِمَارِ یعنی اوڑھنی والیوں کیلئے پھول (جلد سوم حصہ اوّل) — Page 371
الازهار لذوات الخمار جلد سوم حصہ اوّل 371 جلسہ سالانہ قادیان 2005 مستورات سے خطاب 6 ادا کرنے والی ہو۔جیسا کہ میں نے پہلے بھی کہا تھا یہ نہیں کہ اپنے ذاتی مفاد کے لئے اولاد کی شادیاں کر لیں اور مقصد حاصل کر لئے اور پھر فساد پیدا کر دیا۔جب آپ کی تربیت اور آپ کے اپنے عمل کی وجہ سے ایسی اولادیں پیدا ہوں گی جو عبادت گزار بھی ہوں، اللہ کا خوف رکھنے والی بھی ہوں اور بندوں کے حقوق ادا کرنے والی بھی ہوں تو اس جہان میں بھی ایک جنت نظیر معاشرہ قائم ہوگا اور آئندہ زندگی میں بھی آپ اور آپ کی اولادیں خدا تعالیٰ کی جنت کی وارث ہوں گی۔احمد می عورت یہ عزم کرے کہ ہر قسم کے شرک سے اپنے آپ کو پاک کرتا ہے پس ہر احمدی عورت یہ عزم کرے کہ اس نے ہر قسم کے شرک سے اپنے آپ کو پاک کرنا ہے۔اللہ تعالیٰ کی ذات پر ہمیشہ بھروسہ اور تو کل رکھنا ہے۔عابدات، قانتات، تائبات بننا ہے۔تا کہ خدا تعالیٰ نے جس مقصد کے لئے آپ کو پیدا کیا ہے اس کا حق ادا کر سکیں اور اللہ اور اس کے رسول کے حکموں پر عمل کرتے ہوئے احمدیت کی جو نسل آپ کی گود میں پل رہی ہے اس کا شمار ذریت طیبہ میں ہو نہ کہ ان میں جو شیطان کی گود میں جاپڑتے ہیں۔بچوں کی طرف خاص توجہ کریں۔بحیثیت گھر کے نگر ان کے ہر عورت اپنے بچوں کے بارے میں جوابدہ ہوگی۔پس اللہ تعالیٰ پوچھے گا کہ تمہیں نگران بنایا گیا تھا تم نے ان کی اچھی طرح تربیت کیوں نہیں کی۔اس کام کو کوئی معمولی کام نہ سمجھیں۔عورت کا صرف یہ کام نہیں ہے کہ گھر میں کھانا پکا دیا اور خاوند کے کپڑے دھو دئیے اور استری کر دیئے اور بچوں کو سکول بھیج دیا بلکہ آپ نے ان کی تربیت میں بھی مکمل طور پر حصہ لینا ہے۔ٹی وی اور انٹرنیٹ کے لغویات سے اپنے بچوں کو پاک کریں آج کل کی برائیوں میں سے ایک برائی ٹی وی کے بعض پروگرام ہیں، انٹرنیٹ پر غلط قسم کے پروگرام ہیں، فلمیں ہیں۔اگر آپ نے اپنے بچوں کی نگرانی نہیں کی اور انہیں ان لغویات میں پڑا رہنے دیا تو پھر بڑے ہو کر یہ بچے آپ کے ہاتھ میں نہیں رہیں گے۔پھر وہی مثال صادق آئے گی جب ایک بچے کی ہر غلط حرکت پر ماں اس کی حمایت کیا کرتی تھی۔ہوتے ہوتے وہ بہت بڑا مجرم بن گیا، قاتل بن گیا۔آخر پکڑا گیا اور اس کو سزا ملی۔سزا کے بعد جب اس کی آخری خواہش پوچھی گئی تو اس نے کہا میں اپنی ماں سے علیحدگی میں ملنا چاہتا ہوں اس کا کان میرے قریب کرو۔زبان میرے