اَلْاَزْھَارُ لِذَوَاتِ الْخِمَارِ یعنی اوڑھنی والیوں کیلئے پھول (جلد سوم حصہ اوّل)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 368 of 377

اَلْاَزْھَارُ لِذَوَاتِ الْخِمَارِ یعنی اوڑھنی والیوں کیلئے پھول (جلد سوم حصہ اوّل) — Page 368

الازهار لذوات الخمار جلد سوم حصہ اوّل 368 جلسہ سالانہ قادیان 2005 مستورات سے خطاب میں فساد پیدا کر رہی ہوتی ہیں۔گویا کہ اللہ تعالیٰ پر توکل کرتے ہوئے صحیح بات کہنے کی بجائے جھوٹ پر انحصار کرتے ہیں جبکہ رشتوں کے وقت تقویٰ اور قولِ سدید یعنی صاف ستھری اور کھری بات جس میں کوئی جھول نہ ہو کہنے کا ، بہت زیادہ حکم آیا ہے۔بہر حال اس طرح جھوٹ پر انحصار کیا جاتا ہے تو یہ بھی ایک شرک ہے۔آنحضرت نے فرمایا کہ تمہیں جھوٹ سے بچنا چاہیے کیونکہ جھوٹ فسق و فجور کا باعث بن جاتا ہے اور فسق و فجو رسیدھا آگ کی طرف لے جانے والے ہیں۔اور یہ آگ جو ہے یہ صرف مرنے کے بعد کی آگ نہیں ہے بلکہ ایسے لوگ پھر اس دنیا میں بھی فسق و فجور کی وجہ سے آگ میں پڑے ہوتے ہیں اور جل رہے ہوتے ہیں۔ایسے گھروں کے سکون برباد ہو جاتے ہیں۔برکتیں اٹھ جاتی ہیں۔فسق و فجور کا مطلب ہی یہی ہے کہ دنیا میں بد اعمالی دیکھ لیں کہ جھوٹ بولنے والے ایک کے بعد دوسرا گناہ کرتے چلے جاتے ہیں اور بد اعمالیوں کا شکار ہوتے چلے جاتے ہیں۔اس طرح جو ایک جھوٹ ہے وہ کئی بداعمالیوں کے بچے پیدا کرتا چلا جاتا ہے۔کسی احمدی کو کبھی جھوٹ کے قریب بھی نہیں پھٹکنا چاہیے حضرت مسیح موعود فرماتے ہیں کہ بتوں کی پرستش اور جھوٹ بولنے سے پر ہیز کرو۔یعنی جھوٹ بھی ایک بت ہے جس پر بھروسہ کرنے والا خدا کا بھروسہ چھوڑ دیتا ہے۔سوجھوٹ بولنے سے خدا بھی ہاتھ سے جاتا ہے۔پس یہ کتنی خطرناک تنبیہ ہے۔ایک احمدی برداشت نہیں کر سکتا خواہ وہ مرد ہو یا عورت، بچہ ہو یا بوڑھا کہ خدا اس سے چھوٹ جائے۔اگر خدا ہی ہمارے ساتھ نہیں تو پھر ہمارے پاس رہ ہی کیا گیا ہے۔اس لئے خدا تعالیٰ سے تعلق قائم کرنے کے لئے ضروری ہے کہ سچائی کا دامن کبھی نہ چھوڑو اور جیسے بھی حالات ہوں ، کتنی بھی منفعتیں حاصل ہونے کا امکان ہو، کسی احمدی کو کبھی جھوٹ کے قریب بھی نہیں پھٹکنا چاہیے۔ہمیشہ یاد رکھیں کہ اللہ تعالیٰ تمام قدرتوں کا مالک ہے۔وہ سب طاقتوں کا سر چشمہ ہے۔کوئی چیز بھی اس کے قانونِ قدرت سے بالا اور باہر نہیں ہے۔جب سب کچھ وہی ہے تو پھر کون عقلمند انسان یہ سوچ سکتا ہے کہ اس کے دامن سے علیحدہ ہوکر ہم کوئی مفاد حاصل کر سکتے ہیں۔ہمیشہ یاد رکھیں کہ وہی رازق ہے، رزق دینے والا ہے۔اپنے بچے اور وفا دار کو وہی رزق دیتا ہے۔عورتوں میں طبعا ایک یہ خواہش بھی ہوتی ہے کہ ان کے حالات بہتر ہوں ، پیسے کی طرف بھی