اَلْاَزْھَارُ لِذَوَاتِ الْخِمَارِ یعنی اوڑھنی والیوں کیلئے پھول (جلد سوم حصہ اوّل) — Page 330
الازهار لذوات الخمار جلد سوم حصہ اوّل 330 جلسہ سالانہ سویڈن 2005 مستورات سے خطاب میں جانے والی ہو۔جن پر اللہ تعالیٰ کا فضل ہے وہ اس دنیا میں بھی جنت کے نظارے دیکھتے ہیں اسی وجہ سے امید رکھتے ہیں کہ آئندہ اگلے جہان میں بھی اللہ تعالیٰ ان سے رحم کا سلوک فرمائے گا اور وہ اس کی جنتوں کو حاصل کرنے والے ہوں گے۔کیونکہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ میرے بندے جس طرح مجھ سے امید رکھتے ہیں ویسا ہی میں ان سے سلوک کرتا ہوں۔اللہ تعالیٰ کا بندہ بننا شرط ہے۔پس ہر احمدی عورت کو اپنے مقام کو سمجھتے ہوئے ، اپنے فرائض کو سمجھتے ہوئے اس بات کی طرف توجہ دینی چاہئے کہ ایک تو اس نے اپنے نمونے قائم کرنے ہیں تا کہ اسلام اور احمدیت کی تبلیغ اور پیغام کو پہنچانے میں وہ ممدو معاون بن سکے اور اپنے اندر اسلامی تعلیمات رائج کرنے والی ہو،۔اللہ تعالیٰ کے جو احکامات ہیں ان پر عمل کرنے والی ہو۔دوسرے دعا کے ساتھ ہمیشہ اپنے بچوں کی تربیت کرنے والی ہو۔انہیں ہلاکت سے بچانے والی ہو اور جب آپ اس طرح ہوں گی تو آپ کی تربیت کی وجہ سے آپ کی اولادیں نسل در نسل جنت کی ضمانت دیتی چلی جانے والی ہوں گی۔اللہ تعالیٰ سب کو اس کی تو فیق عطا فرمائے۔آمین۔