اَلْاَزْھَارُ لِذَوَاتِ الْخِمَارِ یعنی اوڑھنی والیوں کیلئے پھول (جلد سوم حصہ اوّل) — Page 28
الازھار لذوات الخمار جلد سوم حصہ اوّل 28 جلسہ سالانہ جرمنی 2003 لجنہ اماءاللہ سے خطاب احمدی مسلم خواتین کو زریں نصائح (النساء:2) تشہد، تعوذ اور سورۂ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے ذیل کی آیت کی تلاوت فرمائی: يَأَيُّهَا النَّاسُ اتَّقُوْا رَبَّكُمُ الَّذِي خَلَقَكُمْ مِّنْ نَّفْسٍ وَاحِدَةٍ وَخَلَقَ مِنْهَا زَوْجَهَا وَبَثَّ مِنْهُمَا رِجَالًا كَثِيرًا وَنِسَاءً وَاتَّقُوا اللَّهَ الَّذِي تَسَاءَ لُوْنَ بِهِ وَالْأَرْحَامَ إِنَّ اللَّهَ كَانَ عَلَيْكُمْ رَقِيبًا یہ آیت جو میں نے تلاوت کی ہے اس کا ترجمہ ہے: اے لوگو اپنے رب کا تقویٰ اختیار کرو تمہیں اللہ نے نفس واحدہ سے پیدا فرمایا ہے۔اور اسی سے اس کا جوڑا بنایا اور پھر ان دونوں میں سے مردوں اور عورتوں کو بکثرت پھیلا دیا۔اور اللہ سے ڈرو جس کے نام کے واسطے دے کر تم ایک دوسرے سے مانگتے ہو۔اور رحموں کے تقاضوں کا بھی خیال رکھا کرو۔یقیناً اللہ تم پر نگران ہے۔حضرت خلیفہ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ نے اس کی مختصر تفسیر یہ فرمائی ہے کہ: د نفس واحدہ کے بہت سے مفاہیم ہیں۔ایک ان میں سے یہ ہے کہ ہم نے تمہیں نفس واحدہ سے پیدا کیا یعنی تمہاری عزت مرد اور عورت کے لحاظ سے برابر ہے۔تمہارے حقوق مرد اور عورت کے لحاظ سے برابر ہیں۔تم نفس واحدہ