اَلْاَزْھَارُ لِذَوَاتِ الْخِمَارِ یعنی اوڑھنی والیوں کیلئے پھول (جلد سوم حصہ اوّل) — Page 27
الازھار لذوات الخمار جلد سوم حصہ اوّل 27 جلسہ سالانہ جرمنی 2003ء کے موقع پر لجنہ اماءاللہ سے خطاب (فرمودہ 23 /اگست 2003) عورتوں کے حقوق کی جیسی حفاظت اسلام نے کی ہے ویسی کسی دوسرے مذہب نے قطعا نہیں کی اسلام نے عورت کو بلند مقام دیا ہے اور اس سے عظیم تو قعات وابستہ کی ہیں اسلام عورتوں کی عزت ، احترام اور تکریم پیدا کرنا چاہتا ہے اسلام نے عورت کو ایک عظیم معلمہ کے طور پر پیش کیا ہے اسلام معاشرہ کو پاک اور جنت نظیر بنانا چاہتا ہے ہر عورت کو اپنے گھر کی طرف توجہ دینی چاہئے اسلام نے آج سے چودہ سو سال پہلے عورت میں آزادی کا احساس پیدا کر دیا صدقہ کرنے اور کثرت استغفار کے فوائد عورتوں کی بیوت الذکر میں نمود و نمائش کر کے آنے کی ممانعت عاجزی کا نمونہ دکھائیں