اَلْاَزْھَارُ لِذَوَاتِ الْخِمَارِ یعنی اوڑھنی والیوں کیلئے پھول (جلد سوم حصہ اوّل) — Page 300
الازهار لذوات الخمار جلد سوم حصہ اوّل 300 جلسہ سالانہ یو کے 2005 مستورات سے خطاب والا ہو، اپنی نسلوں میں جاری کرنے والا ہو۔اور آپ کے خدا تعالیٰ کی خاطر اس تعلق کی وجہ سے آپ کی گودوں میں پرورش پانے والی مائیں اور آپ کی گودوں میں پرورش پانے والے مستقبل کے باپ جماعت احمدیہ کو ہمیشہ ملتے رہیں جن کی گودوں اور تربیت سے وہ بچے پروان چڑھیں جو جماعت اور خلافت احمدیہ پر جان نچھاور کرنے والے ہوں۔آپ کی گودوں سے وہ بچے پل کر جوان ہوں جن کی زندگیوں کا مقصد حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے مشن کو آگے بڑھانا ہو اور حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا جھنڈا تمام دنیا پر گاڑ نا ہو اور خدا تعالیٰ کی رضا حاصل کرنا ہو۔اللہ کرے کہ ہم میں سے ہرا یک اس سوچ اور عمل کے ساتھ زندگی گزارنے والا ہو۔اور جب خدا کے حضور حاضر ہوں تو خدا کے پیار کی نظر ہم پر پڑے۔اللہ تعالیٰ ہمیں کہے کہ اے میری بند یو اور اے میرے بندو! تمہارے عمل سے میں خوش ہوا تم جو پاک تربیت یافتہ نسل پیچھے چھوڑ آئے ہو اس سے میں خوش ہوا ، اب جاؤ جنت کے جس دروازہ سے تم جنت میں داخل ہونا چاہتے ہو، ہو جاؤ اور میری رضا کے پھل کھاؤ۔خدا کرے کہ ایسا ہی ہو۔خدا کرے کہ ایسا ہی ہو۔اے میرے خدا رحم اور فضل کرنے والے خدا! یہ سب عمل جو تیری رضا حاصل کرنے والے ہیں تیرے فضل کے بغیر نہیں ہو سکتے۔پس تو ہمیشہ ہم پر فضل کی نظر رکھنا اور ہمیں ان راہوں پر چلانا جو تیری رضا کی راہیں ہوں۔اللہ تعالیٰ ہمیں اس کی توفیق دے۔آمین۔