اَلْاَزْھَارُ لِذَوَاتِ الْخِمَارِ یعنی اوڑھنی والیوں کیلئے پھول (جلد سوم حصہ اوّل)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 281 of 377

اَلْاَزْھَارُ لِذَوَاتِ الْخِمَارِ یعنی اوڑھنی والیوں کیلئے پھول (جلد سوم حصہ اوّل) — Page 281

الازھار لذوات الخمار‘ جلد سوم حضہ اوّل 281 خطبه جمعه فرمودہ 8 جولائی 2005 (اقتباس) شوق سے آ کر پیش کرتی ہیں۔غرض دنیا کے ہر ملک میں یہی نمونے نظر آتے ہیں۔اور یہی نشانی ہے زندہ قوموں کی کہ ان کی مائیں، بیٹیاں قربانی کے میدان میں اپنے باپوں، بیٹوں سے پیچھے نہیں رہتیں کسی صورت میں بھی پیچھے رہنا گوارا نہیں کرتیں۔پس جب تک یہ نمونے قائم رہیں گے ، خدا تعالیٰ کی رضا کی اس کی عبادت کرنے کی کوشش اور خواہش رہے گی اور اس پر عمل کرتے رہیں گے۔ہر احمدی مرد، عورت، بچہ، بوڑھا اپنی عبادتوں کے ساتھ ، اپنی مالی قربانیوں کو بھی زندہ رکھے گا، تو انشاء اللہ تعالیٰ ، خدا تعالیٰ کے وعدے کے مطابق ہمیشہ اللہ تعالیٰ کے فضلوں کو سمیٹنے والا ہوگا ، اس کی رضا حاصل کرنے والا ہوگا اور کبھی ناکامی کا منہ نہیں دیکھے گا۔اس کے مال میں بھی برکت پڑے گی انشاء اللہ تعالیٰ اور اس کی اولا د میں بھی برکت پڑے گی۔“