اَلْاَزْھَارُ لِذَوَاتِ الْخِمَارِ یعنی اوڑھنی والیوں کیلئے پھول (جلد سوم حصہ اوّل)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 250 of 377

اَلْاَزْھَارُ لِذَوَاتِ الْخِمَارِ یعنی اوڑھنی والیوں کیلئے پھول (جلد سوم حصہ اوّل) — Page 250

الازھار لذوات الخمار جلد سوم حصہ اوّل 250 خطبه جمعه فرموده 24 جون 2005ء بمقام انٹرنیشنل سینٹرٹورانٹو ( کینیڈا) (اقتباس) ہر احمدی کو اپنی نمازوں کی حفاظت کی طرف توجہ دینی چاہئے نمازوں کی حفاظت اور نگرانی ہی اس بات کی ضامن ہوگی کہ ہمیں اور ہماری نسلوں کو گنا ہوں اور غلط کاموں سے پاک رکھے تقویٰ کا اعلیٰ معیار تبھی قائم ہوسکتا ہے جب پیار، محبت اور عاجزی اور ایک دوسرے کی خاطر قربانی کی روح پیدا ہو شادی کے بعد میاں بیوی اپنے اندر تلخیاں نہ پیدا ہونے دیں کچھ مرد غلط اور غلیظ الزام لگا کر بیویوں کو چھوڑ دیتے ہیں جو کسی طرح بھی جائز نہیں آج عہد کریں کہ ہم نے نیکی کے نمونے قائم کرنے ہیں اپنی بیویوں کے قصور معاف کرنے ہیں آپس میں ایسی محبت پیدا کریں کہ دوسرے کی تکلیف کو اپنی تکلیف سمجھیں