اَلْاَزْھَارُ لِذَوَاتِ الْخِمَارِ یعنی اوڑھنی والیوں کیلئے پھول (جلد سوم حصہ اوّل)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 249 of 377

اَلْاَزْھَارُ لِذَوَاتِ الْخِمَارِ یعنی اوڑھنی والیوں کیلئے پھول (جلد سوم حصہ اوّل) — Page 249

الازهار لذوات الخمار جلد سوم حصہ اوّل 249 خطبہ جمعہ فرموده 17 جون 2005(اقتباس) ہیں۔وہ اپنی عبادتوں کے معیار میں تو بڑھ سکتے ہیں۔وہ علاقے میں احمدیت کا پیغام پہنچانے کی کوشش میں تو بڑھ سکتے ہیں۔شہر میں اگر کوئی زیادہ مذہب کی طرف توجہ نہیں دیتا تو اردگرد کے علاقوں میں نکل جائیں۔علاقے کے لوگ بڑے دوست دار ہیں، ملنے جلنے والے ہیں۔ہر طبقے کے احمدی بوڑھا، بچہ، جوان عورتیں اگر سنجیدگی سے اس طرف توجہ کریں تو جماعت کا کافی تعارف ہو سکتا ہے۔اور یہ تعارف ہی بعض نیک روحوں کو جماعت کی طرف لے آنے کا باعث بنے گا۔اور انشاء اللہ تعالیٰ ان علاقوں میں یہاں بھی اور وینکوور میں بھی اور جگہ بھی جہاں مساجد بن رہی ہیں علاقے میں آپ کے تعارف ،احمد بیت اور اسلام کے نفوذ کا باعث بنیں گی۔خدا کے نبی کے منہ سے نکلی ہوئی بات ہے کہ مسجدیں بناؤ اور جماعتیں بڑھاؤ۔تو وہ تو انشاء اللہ پوری ہوگی۔بشرطیکہ ہم ایک توجہ کے ساتھ ، ایک لگن کے ساتھ کوشش کریں۔لیکن بنیادی بات یاد رکھیں جس پر ساری بنیاد ہے کہ تقویٰ کو قائم کریں اور تقویٰ پر چلتے ہوئے اپنے تمام عملوں کو ڈھالیں۔اللہ سب کو اس کی توفیق عطا فرمائے۔“