اَلْاَزْھَارُ لِذَوَاتِ الْخِمَارِ یعنی اوڑھنی والیوں کیلئے پھول (جلد سوم حصہ اوّل) — Page 219
الازھار لذوات الخمار جلد سوم حصّہ اوّل 219 جلسہ سالانہ گھانا 2004 مستورات سے خطاب دعا اور اللہ کے آگے جھکنا اعلیٰ معیار حاصل کرنے کیلئے ایک بنیادی ہتھیار ہے یہ ہمارا ایمان ہے کہ دعا اور اللہ کے آگے جھکنا اعلیٰ معیار حاصل کرنے کے لئے ایک بنیادی ہتھیار ہے۔اگر احمدی خواتین اس بات کو سمجھ جائیں تو یہ ضمانت ہے آئندہ نسلوں کو محفوظ کرنے کی۔اس کے لئے سب سے پہلے خود عورتوں کو اپنی مثال قائم کرنی ہوگی۔ایک اعلیٰ مثال قائم کرنے کے لئے یہ بہت اہم ہے کہ آپ پانچ وقت کی نماز میں ادا کرنے والی ہوں اور پھر اس طرف توجہ دیں کہ آپ کے بچے بھی با قاعدہ نماز کے عادی ہوں۔جب بچے سات سال کی عمر کو پہنچ جائیں تو ان کو نماز پڑھنے کی تلقین کرنی چاہئے۔اور اسی طرح پیار محبت سے اپنے خاوندوں کو بھی نماز پڑھنے کی طرف توجہ دلائیں۔آپ کو اپنے تمام گھر والوں کو فجر کی نماز کے لئے اٹھانا چاہئے۔ہوسکتا ہے کچھ مرد اس بات پر ناراض ہوں اور کہیں کہ تم کون ہوتی ہو مجھے نماز کے لئے جگانے والی۔لیکن آپ نے یہ ضرور کرنا ہے۔ڈرنے کی ضرورت نہیں کیونکہ اللہ اور رسول کا یہ حکم ہے کہ اگر خاوند صبح نماز کے لئے پہلے جاگے تو اس کو اپنی بیوی کو بھی جگانا چاہئے۔اور اگر بیوی پہلے جاگے تو اس کو اپنے خاوند کو جگانا چاہئے۔اس لئے نہ مردوں کا یہ حق ہے کہ ناراض ہوں اور نہ ہی عورتوں کو ضرورت ہے کہ وہ خوفزدہ ہوں۔جہاں تک میں نے دیکھا ہے یہاں گھانا میں عورتیں اپنے روزمرہ کے کاموں میں بہت صبح صبح مصروف ہو جاتی ہیں۔مجھے یقین ہے کہ وہ مردوں سے پہلے جاگتی ہیں۔عورتیں بڑی محنت سے کام کرنے والی ہیں۔چیزیں تیار کر کے مارکیٹ میں بیچنے جاتی ہیں۔اپنے بچوں اور خاوندوں کے لئے کھانا تیار کرتی ہیں اور بعض قسم کی خوراک تیار کرنے کے لئے مثلاً بانکو اور کینکے ( یہ خاص خوراک ہے جو مکئی سے تیار ہوتی ہے ) تیار کرنے کے لئے کئی دن محنت کرتی ہیں۔پھر فوفو تیار کرنے کے لئے اسے کئی گھنٹے کونڈی ڈنڈے میں پیستی ہیں اور آخر اسے کھانے کے قابل بناتی ہیں۔پس آپ یہ محنت جو مادی غذا ان کو دینے کے لئے کرتی ہیں، روحانی غذا دینے کے لئے بھی کریں۔یہ آپ پر بہت بڑی ذمہ داری ہے۔اگر آپ اس طرح سے نہیں سوچیں گی تو آپ کے بچے ایک اچھے شہری کی حیثیت سے پروان نہیں چڑھیں گے۔حضرت خلیفہ اسیح الثانی نے کہا تھا کہ قوموں کی اصلاح نوجوانوں کی اصلاح کے بغیر