اَلْاَزْھَارُ لِذَوَاتِ الْخِمَارِ یعنی اوڑھنی والیوں کیلئے پھول (جلد سوم حصہ اوّل) — Page 220
الازهار لذوات الخمار جلد سوم حصہ اوّل 220 جلسہ سالانہ گھانا 2004 مستورات سے خطاب نہیں ہو سکتی۔یاد رکھیں کہ نو جوانوں کی اصلاح صرف ماؤں کے اچھے اعمال اور تربیت کی وجہ سے مہیا ہو سکتی ہے۔آپ نے جماعت کے روحانی معیار بلند کرنے ہیں ، تمام معاشرتی برائیوں کو جماعت اور ملک سے جڑ سے اکھاڑ دیں۔اور اپنے آپ کو اور اپنے ملک کو معاشی لحاظ سے بھی مضبوط بنائیں۔پس اللہ کے آگے جھکیں اور اس سے مدد طلب کریں۔اور آئندہ نسلوں کو سنبھالنے کے لئے ان کی تعلیم کی طرف توجہ دیں۔اگر آپ اپنے آپ کو اس قابل بنالیں کہ اپنی اولاد کی اس طرح تربیت کر لیں کہ وہ محنتی ہو جا ئیں اور ہمیشہ اللہ کے آگے جھکنے والے بن جا ئیں تو دنیا کی کوئی طاقت آپ کو کبھی نقصان نہیں پہنچا سکتی۔آپ کا بڑا اونچا مقام ہے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے بلاوجہ نہیں فرمایا کہ جنت ماؤں کے قدموں تلے ہے۔یہ آپ کی اعلیٰ تربیت ہے جو آپ کے بچوں کو اللہ کا فرمانبردار بنائے گی اور وہ اعلیٰ اخلاقی معیار کے حامل ہوں گے اور محنتی بنیں گے۔اور اس طرح اس دنیا میں ہی جنت قائم ہو جائے گی۔اور ایسے لوگ ہمیشہ کی جنتوں کے وارث بن جائیں گے۔احمدی عورت اپنی تربیتی ذمہ داری اور اپنے مقام کو پہنچانے پس اے احمدی عورتو! تم اپنے اس اعلیٰ مقام کو پہچانو۔اور اپنی نسلوں کو معاشرے کی برائیوں سے بچاتے ہوئے ان کی اعلیٰ اخلاقی تربیت کرو۔اور اس طرح سے اپنی آئندہ نسلوں کے بچاؤ کی ضمانت بن جاؤ۔اللہ ان لوگوں کی مدد نہیں کرتا جو اس کے احکام کو وقعت نہیں دیتے۔اللہ آپ کو اپنا مقام سمجھنے کی توفیق عطا فرمائے اور آپ اپنی آئندہ نسل کو سنبھالنے والی بن سکیں۔آمین۔