اَلْاَزْھَارُ لِذَوَاتِ الْخِمَارِ یعنی اوڑھنی والیوں کیلئے پھول (جلد سوم حصہ اوّل) — Page 197
الازھار لذوات الخمار جلد سوم حصہ اوّل 197 خطبہ جمعہ فرمودہ 3 دسمبر 2004ء بمقام مسجد بیت الفتوح، مورڈن، لندن (اقتباس) مغربی معاشرے کے اثرات سے بچنا ہے انسان جس فطرت پر پیدا کیا گیا ہے وہ یہی ہے کہ وہ اپنے پیدا کرنے وا۔کی طرف جھکے اللہ تعالیٰ بندوں کی عبادت کا محتاج نہیں ہے بلکہ وہ بندوں کو اپنے فضلوں سے نواز نے کیلئے عبادت کا حکم دیتا ہے اگر احمدی کہلاتے ہیں تو عبادت کی وہی تشریح ہے جس کے نمونے ہمیں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے دکھائے ہیں احمدی کی شان اور پہچان ہونی چاہئے کہ وہ اللہ کی عبادت کرنے والا ہو تمہارا اصل مقصد خدا تعالیٰ کی رضا کو حاصل کرنا ہونا چاہئے انسان کو اس لئے پیدا کیا گیا ہے کہ وہ اللہ کی صفات کو اپنے اندر پیدا کر سکے عبادت اور دعا کے اعلیٰ معیار اپنانے ہوں گے