اَلْاَزْھَارُ لِذَوَاتِ الْخِمَارِ یعنی اوڑھنی والیوں کیلئے پھول (جلد سوم حصہ اوّل)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 174 of 377

اَلْاَزْھَارُ لِذَوَاتِ الْخِمَارِ یعنی اوڑھنی والیوں کیلئے پھول (جلد سوم حصہ اوّل) — Page 174

الازهار لذوات الخمار جلد سوم حصہ اوّل 174 جلسہ سالانہ سوئٹزرلینڈ 2004ء لجنہ سے خطاب والے ایسے لوگ خواہ مرد ہوں یا عورتیں جب ان پر عمل کریں گے تو اللہ تعالیٰ کی طرف سے انہیں اجر عظیم عطا ہوگا اور ان کے لئے مغفرت کے سامان بھی ہیں اور اجر عظیم بھی ہے۔گویا یہ وہ بنیادی باتیں ہیں جن کو اسلام قبول کرنے کے بعد ایک مومن کو ، مومن بننے کے لئے اختیار کرنا چاہئے ، اس کے بغیر مومن نہیں کہلا سکتے۔صحیح عمل جو آج اسلام پر ہو رہا ہے یا صحیح تعلیم جو اسلام کی ہے وہ صرف احمدی مسلمانوں کے پاس ہے جیسا کہ میں نے کل کے خطبے میں کہا تھا کہ اَسْلَمْنَا تو کہہ سکتے ہیں کہ ہم اسلام لے آئے ہیں یعنی ہم نے قبول کر لیا اور اب ہم قبول کرنے کے بعد اپنے آپ کو احمدی مسلمان بنانے کی کوشش کریں گے۔کیونکہ مسلمان تو دنیا میں کافی تعداد میں ہیں۔بڑے بڑے ملک مسلمانوں سے بھرے ہوئے ہیں لیکن صحیح عمل جو آج اسلام پر ہورہا ہے یا صحیح تعلیم جو اسلام کی ہے وہ صرف اور صرف احمدی مسلمانوں کے پاس ہے جنہوں نے حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ذریعہ سے اسلام کی خوبصورت تعلیم کو سمجھا اور اس کو پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں۔تو فرمایا کہ جب قبول کر لیا ہے تو اب ایمان میں ترقی کی بھی کوشش کریں گے، مومن بننے کی کوشش کریں گے۔مومن بننے کے بعد بعض کیلئے بعض مراحل سے گزرنا پڑتا ہے اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ مومن بننے کے بعد بعض کے لئے بعض مراحل میں سے گزرنا پڑتا ہے۔اور ایمان یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ پر مکمل اور کامل یقین ہو۔اللہ تعالیٰ کی ذات پر مکمل یقین ہو۔اس پر مکمل ایمان ہو کہ وہ سب طاقتوں کا مالک ہے۔اس کی تمام صفات پر یقین ہو۔اس بات پر یقین ہو کہ اس کے تمام احکامات پر عمل نہ کرنے والے تباہی کی طرف جا سکتے ہیں۔اس بات پر یقین ہو کہ ہر بڑی سے بڑی چیز سے لے کر چھوٹی سے چھوٹی چیز تک اللہ تعالیٰ کے فضل سے ہی ملتی ہے۔اللہ تعالیٰ کے علاوہ سب چیزیں بیچ ہیں۔ان کی کوئی حیثیت نہیں اگر خدانہ چاہے۔تو یہ خیال رکھیں اور سمجھیں کہ اگر خدا نہ چاہے تو مجھے دنیا کا بڑے سے بڑا بادشاہ بھی کچھ فائدہ نہیں پہنچا سکتا۔