اَلْاَزْھَارُ لِذَوَاتِ الْخِمَارِ یعنی اوڑھنی والیوں کیلئے پھول (جلد سوم حصہ اوّل) — Page 169
الازهار لذوات الخمار جلد سوم حصہ اوّل 169 جلسہ سالانہ جرمنی 2004 مستورات سے خطاب زبان ہی میں پڑھو۔نہیں۔میرا یہ مطلب ہے کہ مسنون ادعیہ اور اذکار ( دعائیں ہیں اور ذکر ہیں جومسنون ہیں جو عربی میں سکھائی گئیں۔) ” کے بعد اپنی زبان میں بھی دعا کیا کرو۔ورنہ نماز کے ان الفاظ میں خدا نے ایک برکت رکھی ہوئی ہے۔نماز دعا ہی کا نام ہے اس لئے اس میں دعا کرو کہ وہ تم کو دنیا اور آخرت کی آفتوں سے بچاوے اور خاتمہ بالخیر ہو۔اپنے بیوی بچوں کے لئے بھی دعا کرو۔نیک انسان بنو اور ہر قسم کی بدی سے بچتے رہو۔“ ( ملفوظات جلد سوم صفحہ 434-435 جدید ایڈیشن) اب یہ مردوں کے لئے بھی نصیحت ہے عورتوں کے لئے بھی نصیحت ہے۔اللہ تعالیٰ ہمیں ہمیشہ تقویٰ پر رہتے ہوئے زندگیاں گزارنے کی توفیق عطا فرمائے۔ہم سب اس کے تمام احکام پر عمل کرنے والے ہوں۔اللہ تعالیٰ آپ سب کو توفیق دے کہ آپ بحیثیت احمدی عورت کے اپنی ذمہ داریوں کو سمجھنے والی ہوں اور اپنی نسلوں کو بھی بچانے والی ہوں۔اس معاشرے میں جہاں بچوں اور بچیوں کو آزادی کی عادت پڑ گئی ہے۔جلدی عادت پڑ جاتی ہے بعضوں کو، اس طرف خاص توجہ کی ضرورت ہے۔اگر مائیں اپنے آپ کو سنبھال لیں گی تو انشاء اللہ تعالیٰ پھر کوئی فکر نہیں۔اللہ تعالیٰ کے وعدوں کے مطابق اگلی نسلیں بھی سنبھلتی چلی جائیں گی۔انشاء اللہ تعالیٰ۔اللہ تعالیٰ آپ سب کو اپنے اعلیٰ نمونے قائم کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔اب دعا کر لیں۔