اَلْاَزْھَارُ لِذَوَاتِ الْخِمَارِ یعنی اوڑھنی والیوں کیلئے پھول (جلد سوم حصہ اوّل) — Page 165
الازھار لذوات الخمار جلد سوم حصّہ اوّل 165 جلسہ سالانہ جرمنی 2004 مستورات سے خطاب رہیں گے۔ہمیشہ تقویٰ پر قائم رہنے والے پیدا ہوتے رہیں گے۔اور یوں آپ اللہ تعالیٰ کی حفاظت میں بھی آجائیں گی۔اور شیطان کبھی آپ کو یا آپ کی اولا دکو نقصان نہیں پہنچا سکے گا۔پس یہ تقویٰ کے معیار پیدا کرنے بہت ضروری ہیں۔اس طرف فکر سے توجہ کرنی چاہئے۔عورتوں کو نصیحت کرتے ہوئے حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں کہ : وَمَنْ يَتَّقِ اللَّهَ يَجْعَلْ لَّهُ مَخْرَجًا وَيَرْزُقْهُ مِنْ حَيْثُ لَا يَحْتَسِبُ (الطلاق: 3-4)۔یعنی جو شخص اللہ تعالیٰ سے ڈرتا رہے گا اس کو اللہ تعالیٰ ایسے طور سے رزق پہنچائے گا کہ جس طور سے معلوم بھی نہ ہو گا۔“ ( عورتوں کو بعض دفعہ رزق کی بڑی فکر ہوتی ہے فرمایا کہ رزق کا خاص طور سے اس واسطے ذکر کیا کہ بہت سے لوگ حرام مال جمع کرتے ہیں۔اگر وہ خدا تعالیٰ کے حکم پر عمل کریں اور تقویٰ سے کام لیویں تو خدا تعالیٰ خود ان کو رزق پہنچاوے۔اسی طرح اللہ تعالیٰ فرماتا ہے وَهُوَ يَتَوَلَّى الصَّلِحِيْنَ (الاعراف :197) جس طرح پر ماں بچے کی متوتی ہوتی ہے اسی طرح پر اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ میں صالحین کا متکفل ہوتا ہوں۔اللہ تعالیٰ اس کے دشمنوں کو ذلیل کرتا ہے اور اس کے مال میں طرح طرح کی برکتیں ڈال دیتا ہے۔انسان بعض گناہ عمدا بھی کرتا ہے اور بعض گناہ اس سے ویسے بھی سرزد ہوتے ہیں۔جتنے انسان کے عضو ہیں ہر ایک عضو اپنے اپنے گناہ کرتا ہے انسان کا اختیار نہیں کہ بچے۔اللہ تعالیٰ اگر اپنے فضل سے بچاوے تو بچ سکتا ہے۔پس اللہ تعالیٰ کے گناہ سے بچنے کیلئے یہ آیت ہے۔ايَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِيْن۔جو لوگ اپنے رب کے آگے انکسار سے دعا کرتے رہتے ہیں شاید کوئی عاجزی منظور ہو جاوے تو ان کا اللہ تعالیٰ خود مددگار ہو جاتا ہے۔کوئی شخص عابد بہت دعا کرتا تھا کہ یا اللہ تعالیٰ مجھ کو گنا ہوں سے آزادی دے۔اس نے بہت دعا کرنے کے بعد سوچا کہ سب سے زیادہ عاجزی کیونکر ہو۔“