اَلْاَزْھَارُ لِذَوَاتِ الْخِمَارِ یعنی اوڑھنی والیوں کیلئے پھول (جلد سوم حصہ اوّل) — Page 115
الازھار لذوات الخمار جلد سوم حصہ اوّل 115 جلسہ سالانہ کینیڈ 2004 مستورات سے خطاب قرآن میں بیان کردہ مسلمات اور مومنات کی خصوصیات تشہد ،تعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے ذیل کی آیت کی تلاوت فرمائی: إِنَّ الْمُسْلِمِيْنَ وَالْمُسْلِمَتِ وَالْمُؤْمِنِيْنَ وَالْمُؤْمِنَتِ وَالْقِنِتِيْنَ وَالْقَنِتْتِ وَالصَّدِقِيْنَ وَالصَّدِقتِ وَالصَّبِرِيْنَ وَالصَّبِرَاتِ وَالْخَشِعِيْنَ وَالْخَشِعَتِ وَالْمُتَصَدِقِينَ وَالْمُتَصَدِّقتِ وَالصَّائِمِيْنَ وَالصَّمْتِ وَالْحَفِظِينَ فُرُوْجَهُمْ وَالْحَفِظَتِ وَالذَّكِرينَ اللَّهَ كَثِيرًا وَالذَّكِرَاتِ اَعَدَّ اللهُ لَهُمْ مَّغْفِرَةً وَّاَجْرًا عَظِيمًا ( سورة الأحزاب : 36) اس کا ترجمہ یہ ہے کہ: يقيناً مسلمان مرد اور مسلمان عورتیں اور مومن مرد اور مومن عورتیں اور فرمانبردار مرد اور فرمانبردار عورتیں اور سچے مرد اور کچی عورتیں اور صبر کرنے والے مرد اور صبر کرنے والی عورتیں اور عاجزی کرنے والے مرد اور عاجزی کرنے والی عورتیں اور صدقہ کرنے والے مرد اور صدقہ کرنے والی عورتیں اور روزہ رکھنے والے مرد اور روزہ رکھنے والی عورتیں اور اپنی شرمگاہوں کی حفاظت کرنے والے مرد اور حفاظت کرنے والی عورتیں اور اللہ کو کثرت سے یاد کرنے