اَلْاَزْھَارُ لِذَوَاتِ الْخِمَارِ یعنی اوڑھنی والیوں کیلئے پھول (جلد سوم حصہ اوّل)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 114 of 377

اَلْاَزْھَارُ لِذَوَاتِ الْخِمَارِ یعنی اوڑھنی والیوں کیلئے پھول (جلد سوم حصہ اوّل) — Page 114

الازھار لذوات الخمار جلد سوم حصہ اوّل 114 جلسہ سالانہ کینیڈا 2004ء کے موقع پر مستورات سے خطاب (فرمودہ 3 جولائی 2004ء) اللہ تعالی کا شکر ادا کرنا چاہئے کہ اس نے آپ کو احمدی گھرانے میں پیدا فرمایا ه نیکی کے اعلیٰ معیار نہ صرف اپنے اندر قائم کرنے ہیں بلکہ اپنی نسلوں میں بھی رائج کرنے ہیں ایک مومن عورت اور ایک کامل مسلمان عورت کی خصوصیات یہ بھی تمہاری خصوصیت ہونی چاہئے کہ تم ہمیشہ بچی بولنے والی ہو اپنی عصمت کی محافظ ، صدقہ کرنے والیاں اور روزے رکھنے والیاں ہوں اسلامی پردہ کا مقصد پنجوقتہ نماز ادا کرنے والیوں اور خاوند کی اطاعت گزارخواتین کیلئے جنت کی بشارت غدا کرے کہ آپ کی نسلوں اور اولادوں میں نظام خلافت سے ہمیشہ ہی وفا، اخلاص اور محبت کا تعلق قائم رہے