اَلْاَزْھَارُ لِذَوَاتِ الْخِمَارِ یعنی اوڑھنی والیوں کیلئے پھول (جلد سوم حصہ اوّل)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 108 of 377

اَلْاَزْھَارُ لِذَوَاتِ الْخِمَارِ یعنی اوڑھنی والیوں کیلئے پھول (جلد سوم حصہ اوّل) — Page 108

الازھار لذوات الخمار جلد سوم حصّہ اوّل 108 جلسہ سالانہ ہالینڈ 2004 مستورات سے خطاب خود پسندی دلیل نادانی است ایک مقولہ ہے فارسی کا ” خود پسندی دلیل نادانی است کہ اپنی تعریف کرنے والا اور کرانے والا بے وقوف ہی ہے۔یعنی ہر وقت جس کو اپنی تعریف کی فکر رہے اور ہر وقت اپنی تعریف ہی کرتا رہے اس کی بے وقوفی کے لئے یہی دلیل کافی ہے۔اس لئے اپنی اور اپنی نسلوں کی روحانی بقا اگر چاہتی ہیں، روحانی زندگی اگر چاہتی ہیں اور یہ چاہتی ہیں کہ آپ کو خدا کا پیار حاصل ہو تو ان دنیا داری کی باتوں کو چھوڑ دیں اور حقیقی تقویٰ کی راہوں پر چلیں۔اللہ تعالیٰ کا خوف اپنے دلوں میں پیدا کریں، لوگوں سے محبت اپنے دلوں میں پیدا کریں۔خود غرضی اور تکبر سے بچیں۔نہ خاندانی وجاہت، نہ مال، نہ دولت آپ کو اس بیماری میں مبتلا کرے۔اگر نہیں بچیں گی تو یہی حرکات جو ہیں بداخلاقیوں کے گڑھوں میں دھکیلتی چلی جائیں گی ، بدیوں کے گڑھوں میں دھکیلتی چلی جائیں گی۔اور تقویٰ کا پھر آپ سے دُور کا بھی واسطہ نہیں رہے گا۔پھر آپ کا بیعت کرنے کا مقصد ہی ختم ہو جائے گا۔حضرت اقدس مسیح موعود کی جماعت میں شامل ہونے کا دعوی ہی جھوٹا ہو جائے گا۔حضرت اقدس مسیح موعودؓ فرماتے ہیں پھر ایسا شخص مجھ سے کاٹا جائے گا، مجھ سے علیحدہ ہو جائے گا۔پس دعائیں کرتے ہوئے جہاں اللہ تعالیٰ کے حضور جھکنے والی بنیں، اس کی پناہ میں آنے والی بنیں، اپنی نسلوں کی تربیت کرنے والی بہنیں ، اپنے خاوندوں کے حقوق ادا کرنے والی بنیں وہاں اپنی دوسری احمدی بہنوں کو بھی بہنیں سمجھیں۔ان کی بھی عزت واحترام کریں، ان کو کبھی تحقیر کی نظر سے نہ دیکھیں۔اپنے دلوں کو جوڑیں۔کبھی ایک دوسرے کی ٹانگ کھینچنے کی کوشش نہ کریں۔بعض دفعہ بعضوں کو عادت ہوتی ہے کہ کسی طرح کسی کی برائی کو اچھالا جائے۔کبھی کسی کی برائی کو اچھالنا نہیں چاہئے بلکہ پردہ پوشی کرنی چاہئے۔اور ہمیشہ تقویٰ پر قدم مارتے ہوئے اللہ تعالیٰ کا خوف ، اس کی خشیت دلوں میں پیدا کریں۔اللہ تعالیٰ سب کو اس کی توفیق عطا فرمائے۔آج کل آپ یہاں جلسہ پر آئی ہوئی ہیں تو یاد رکھیں کہ یہ خالصتا دینی اجتماع ہے۔ایک بہت بڑا مقصد ان جلسوں کا اپنی روحانیت میں اضافہ کرنا ہے۔قرآن وحدیث کی باتیں سننا ہے۔اللہ تعالیٰ کی عبادت کی طرف زیادہ توجہ پیدا کرنا ہے۔اپنے ان بہنوں بھائیوں سے ملنا ہے جن سے ملنے کے