اَلْاَزْھَارُ لِذَوَاتِ الْخِمَارِ یعنی اوڑھنی والیوں کیلئے پھول (جلد سوم حصہ اوّل)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 109 of 377

اَلْاَزْھَارُ لِذَوَاتِ الْخِمَارِ یعنی اوڑھنی والیوں کیلئے پھول (جلد سوم حصہ اوّل) — Page 109

الازهار لذوات الخمار جلد سوم حضہ اوّل 109 جلسہ سالانہ ہالینڈ 2004 مستورات سے خطاب بعض دفعہ موقعے نہیں ملتے۔اس لئے ان دنوں میں خاص طور پر تمام دنیاوی باتوں کو چھوڑ کر صرف اور صرف دعاؤں پر زور دیں اور اسی کی طرف توجہ کریں۔اللہ تعالیٰ سب کو اس کی توفیق عطا فرمائے۔اللہ کرے کہ آپ سب وہ مقصد حاصل کرنے والی ہوں جس کیلئے حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام نے ان جلسوں کا انعقاد فرمایا تھا۔اور ہم سب محض اور محض اللہ تعالیٰ کے فضل سے حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کی دعاؤں کے وارث بنیں۔آمین۔