اَلْاَزْھَارُ لِذَوَاتِ الْخِمَارِ یعنی اوڑھنی والیوں کیلئے پھول (جلد سوم حصہ اوّل) — Page 106
الازهار لذوات الخمار جلد سوم حصہ اوّل 106 جلسہ سالانہ ہالینڈ 2004 مستورات سے خطاب اولا دوں کا بھی خیال رکھیں اور اس طرح اپنے گھروں کو جنت نظیر بنا ئیں۔ایک ایسانمونہ بنائیں کہ نظر آئے کہ یہ ہر طرح سے ایک خوشحال گھرانہ ہے اور سکون ہے اس گھر میں۔عورت کا یہ مقام ہمیشہ یادرکھیں جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جنت ماؤں کے قدموں تلے ہے۔اس کا یہی مطلب ہے کہ اپنی نسلوں کی اٹھان ایسے نیک اور پاک ماحول میں کریں کہ وہ اللہ تعالیٰ کی طرف جھکنے والے ہوں اور ان کی نیکی کو دیکھتے ہوئے دنیا بھی کہے کہ اس بچے کو اس کی ماں نے واقعی جنتی بنا دیا ہے۔حضرت اقدس مسیح موعود نے عورتوں کو نصیحت کرتے ہوئے فرمایا: تقوی اختیار کرو۔دنیا سے اور اس کی زینت سے بہت دل مت لگاؤ۔(یعنی دنیا میں رہ رہے ہیں ، اس کی جو ضروریات ہیں ان کو حاصل کرنے میں کوئی حرج نہیں لیکن اتنا دل نہ لگاؤ کہ صرف دنیا ہی دنیا تمہارے دلوں میں رہ جائے۔) قومی فخر مت کرو“۔(بعضوں کو قوم کا خاندان کا فخر ہوتا ہے۔فرمایا :۔قومی فخر مت کرو۔کسی عورت سے ٹھٹھا ہنسی مت کرو“۔( کسی دوسری کا مذاق اس لئے نہ اڑاؤ کہ وہ تمہارے سے علم میں کم ہے یا تمہارے سے پیسہ میں کم ہے، تمہارے سے دولت میں کم ہے۔یا اس کی اولاد نہیں ہے، یا اس کی اور کوئی کمزوری دیکھ کر اس پر اس کا ٹھٹھا یا مذاق کیا جائے۔) پھر فرمایا کہ: خاوندوں سے وہ تقاضے نہ کرو جو ان کی حیثیت سے باہر ہیں۔کوشش کرو کہ تا تم معصوم اور پاک دامن ہونے کی حالت میں قبروں میں داخل ہو۔خدا کے فرائض نماز، زکوۃ وغیرہ میں ستی مت کرو“۔( اب نماز بھی فرض ہے ہر ایک پہ، نماز ادا کرنی چاہئے اور یہی میں نے پہلے بھی کہا کہ عملی نمونہ ہوگا تو بچے بھی دیکھ کر اس طرف توجہ دیں گے۔پھر ز کوۃ ہے ہر عورت کے پاس زیور ہوتا ہے اس کا جائزہ لے کر شرح کے مطابق زکوۃ دینے کی طرف بھی کوشش کرنی چاہئے۔پھر فرمایا کہ اپنے خاوندوں کی دل و جان سے مطیع رہو۔(ان کی