اَلْاَزْھَارُ لِذَوَاتِ الْخِمَارِ یعنی اوڑھنی والیوں کیلئے پھول

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 677 of 705

اَلْاَزْھَارُ لِذَوَاتِ الْخِمَارِ یعنی اوڑھنی والیوں کیلئے پھول — Page 677

حضرت خلیفہ صیح الرابع" کے مستورات سے خطابات 722 خطاب ۲۶ راگست ۲۰۰۰ء اس طرح پر کچھ نہیں سکتا ) اسی لئے عورت کو سارق بھی کہا ہے کیونکہ یہ اندر ہی اندرا خلاق کی چوری کرتی رہتی ہے حتی کہ آخر کار ایک وقت پورا اخلاق حاصل کر لیتی ہے۔“ ( ملفوظات جلد سوم : ص ۱۵۷) ” ایک شخص کا ذکر ہے وہ ایک دفعہ عیسائی ہوا تو عورت بھی اس کے ساتھ عیسائی ہوگئی شراب وغیرہ اول شروع کی پھر پردہ بھی چھوڑ دیا۔غیر لوگوں سے بھی ملنے لگی۔خاوند نے پھر اسلام کی طرف رجوع کیا اس نے بیوی کو کہا کہ تم بھی میرے ساتھ مسلمان ہو۔اس نے کہا کہ اب میرا مسلمان ہونا مشکل ہے۔یہ عادتیں جو شراب وغیرہ اور آزادی کی پڑ گئی ہیں یہ نہیں چھوٹ سکتیں۔“ ( ملفوظات جلد سوم ص: ۱۵۸) پھر ملفوظات میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا یہ فرمان درج ہے۔” خدا تعالیٰ نے انسان پر دو ذمہ داریاں مقرر کی ہیں ایک حقوق اللہ اور ایک حقوق العباد۔پھر اس کے دو حصے کئے ہیں یعنی اول تو ماں باپ کی اطاعت اور فرمانبرداری اور پھر دوسری مخلوق الہی کی بہبودی کا خیال اور اس طرح ایک عورت پر اپنے ماں باپ اور خاوند اور ساس سسر کی خدمت اور اطاعت۔پس کیا بدقسمت ہے جو ان لوگوں کی خدمت نہ کر کے حقوق عباد اور حقوق اللہ دونوں کی بجا آوری سے منہ موڑتی ہے۔“ ( ملفوظات جلد پنجم صفحه ۱۸ جدید ایڈیشن) پھر ملفوظات میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام عورتوں کو مخاطب کرتے ہوئے فرماتے ہیں۔اللہ تعالیٰ نے قرآن شریف میں یہ دعا سکھلائی ہے کہ اَصْلِحُ لِی فِي ذُرِّيَّتِی یعنی میرے بیوی بچوں کی بھی اصلاح فرما دے۔“ سو اپنی حالت کی پاک تبدیلی اور دعاؤں کے ساتھ ساتھ اپنی اولا داور بیوی کے واسطے بھی دعا کرتے رہنا چاہئے۔کیونکہ اکثر فتنے اولاد کی وجہ سے انسان پر پڑ جاتے ہیں اور اکثر بیوی کی وجہ سے۔پھر فرماتے ہیں: اسی طرح عورتوں اور بچوں کے ساتھ تعلقات اور معاشرت میں لوگوں نے غلطیاں کھائی ہیں اور جادہ مستقیم سے بہک گئے ہیں قرآن شریف