اَلْاَزْھَارُ لِذَوَاتِ الْخِمَارِ یعنی اوڑھنی والیوں کیلئے پھول

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 57 of 705

اَلْاَزْھَارُ لِذَوَاتِ الْخِمَارِ یعنی اوڑھنی والیوں کیلئے پھول — Page 57

حضرت خلیفہ آسخ الرابع" کے مستورات سے خطابات ۵۷ خطاب ۲۶ جولائی ۱۹۸۶ء کا مطلب یہ ہے کہ اسلامی تعلیم کی روشنی میں ان تعلقات پر نظر ڈالو تو تمہیں بعض تعلقات عبرت کا نشان نظر آئیں گے، وہاں سے بھی تم سبق سیکھ سکو گی اور بعض تعلقات راہنمائی اور روشنی پیدا کریں گے، وہاں سے بھی تم سبق سیکھ سکو گی۔مثلاً بعض جوڑے ایسے ہوتے ہیں ، جانوروں میں، جہاں گھونسلے کی تیاری میں، جب کہ انڈے دینے کا وقت آ رہا ہوتا ہے، مرد بھی پوری یعنی نر بھی پوری محنت سے کام لیتا ہے بلکہ زیادہ محنت سے کام لیتا ہے اور اُن دنوں میں عورت کے بڑے نخرے برداشت کرتا ہے ، یعنی میری مراد ہے مادہ کے چونچلے کرتا ہے، اُس کو اچھی خوراک مہیا کرنے میں اُس کی مدد کرتا ہے اور دن رات محنت کر کے تنکے پچن چن کر لاتا ہے، جسے مادہ اپنی مرضی سے سجاتی اور اُس گھونسلے کی تخلیق کرتی ہے۔ہم نے سیر کے دوران ایک ایسا واقعہ دیکھا کہ جھیل کے پاس سے گزرتے ہیں۔وہاں ایک Coots یعنی ڈیکوں کا جوڑا ہمارے سامنے اس دور سے گزرا ہے، پھر وہ مکمل ہوا۔اب اُس کے بچے بھی پیدا ہو چکے ہیں اور بڑے ہو کر آزادی کے قریب پہنچ گئے ہیں۔تو ہم نے دیکھا کہ بہت محنت کر رہا تھا اُس کا نر ، اور ہر طرح سے خدمت کر رہا تھا، بلکہ اُس دور میں ایسے اُس کے تقاضے پورے کر رہا تھا جو عام اُن کے تعلقات میں اشارہ بھی نظر نہیں آ رہے تھے۔آنحضرت ﷺ کا حسن سلوک جو اپنی ازدواج مطہرات سے تھا، اُس کی روشنی میں جب آپ تلاش کریں گی تو آپ کو بعض حیوانی زندگی کے تعلقات اس کے قریب تر نظر آئیں گے۔وہ آپ کیلئے راہنمائی کا کام دے رہے ہیں۔تَذَكَّرُونَ کا یہ مطلب ہے۔اور جہاں جہاں اس سے بہتی ہوئی حیوانی زندگی آپ کو نظر آئے گی ، وہ تکلیف کا جب بنے گی اور جانوروں میں بھی نہایت خوفناک نتائج پیدا کرنے کی موجب بنے گی۔میں اُس کی مثال ایک بعد میں آپ کو دوں گا جو اتنی بھیانک ہے کہ آدمی کے رونگٹے کھڑے ہو جاتے ہیں۔تو تَذَكَّرُونَ کا یہ مطلب نہیں ہے کہ ہر جانور کی طرح تم بھی جانور بن جاؤ۔مراد یہ ہے جانوروں میں بعض جانور تمہارے لئے نمونہ ہیں مثبت رنگ میں اور بعض جانور تمہارے لئے نمونہ ہیں منفی رنگ میں اور یہ فیصلہ کہ کونسا مثبت ہے اور کونسا منفی نمونہ ہے، یہ اسلام کی تعلیم کی روشنی میں تم کرو گی ، تب تمہیں سمجھ آئے گی کہ تَذَكَّرُونَ کا کیا معنی ہے۔بہر حال، پھر بڑے انتظار کے بعد وہ بیٹھ گئی بیچاری انڈے دینے کے لئے۔اس سارے عرصے میں وہ گوٹ نرجو تھا، وہ اُسے کھانے کھلاتا رہا اور ہم صبح جو بریڈ پھینکتے ہیں، روٹی پھینکتے ہیں ان کے لئے جانوروں کے لئے جھیل میں، اس سے پہلے یہ ہوتا تھا کہ نر اور مادہ دونوں ایک دوسرے سے