اَلْاَزْھَارُ لِذَوَاتِ الْخِمَارِ یعنی اوڑھنی والیوں کیلئے پھول — Page 123
حضرت خلیفہ مسیح الرابع" کے مستورات سے خطابات ۱۲۳ خطاب ۲۳ جولائی ۱۹۸۸ء فرمایا وہ تمام لوگ جو ایمان لے آئے یعنی حضور ا کرم کے غلاموں کا ذکر ہے اور مردوں کا ذکر ہے خصوصیت کے ساتھ۔وہ تمام لوگ ، یعنی خواہ وہ مرد ہوں یا عورت، جوایمان لے آئے ان کیلئے خدا تعالی فرعون کی بیوی کی مثال رکھ رہا ہے۔جس کا مطلب ہے کہ فرعون کی بیوی کو جو ایک عورت تھی آئندہ آنے والے مردوں کے لئے بھی Model بنا رہا ہے اور آئندہ آنے والی عورتوں کے لئے بھی Model بنا رہا ہے اس لئے کوئی یہ کہے کہ عورت مرد کے لئے Model نہیں ہو سکتی تو قرآن کی یہ آیت اس کو جھٹلائے گی۔بہت سی نیکیوں میں عورت نہ صرف Model ہوسکتی ہے بلکہ ایک ایسی خاص نیکی کا ذکر ہے جس میں خدا تعالیٰ نے تمام کائنات پر تمام عالم پر نظر ڈال کے عورت کو مثال کے لئے چنا ہے اور ایک ایسی عورت کو چنا ہے جو نبی اللہ نہیں تھی۔ورنہ سارا قرآن نبیوں کی مثالوں سے بھرا پڑا ہے اور نبیوں سے بہتر مثالیں اور کیا ہو سکتی ہیں لیکن دو موضوع ایسے ہیں جن پر عورت کو مثال کے طور پر چنا گیا اور ہمیشہ کے لئے بنی نوع انسان کے لے ماڈل اور نمونہ بنا دیا گیا۔ان میں سے ایک فرعون کی بیوی تھی۔فرمایا اِذْ قَالَتْ رَبِّ ابْنِ لِي عِنْدَكَ بَيْتًا فِي الْجَنَّةِ وَنَجِّنِي مِنْ فِرْعَوْنَ وَعَمَلِهِ وَنَجْنِي مِنَ الْقَوْمِ الظَّلِمِينَ (التحریم:۱۲) کہ اے میرے رب ! میرے لئے اپنے پاس جنت میں گھر بنانا وَ نَجْنِي مِنْ فِرْعَوْنَ وَعَمَلِہ اور مجھے فرعون اور اس کے عمل سے نجات بخش وَنَجِّنِي مِنَ الْقَوْمِ الظَّلِمِينَ اور ظالموں کی قوم سے مجھے نجات عطا فرما۔اس میں کیا ماڈل ہے اور مردوں کے لئے کیا نصیحت ہے؟ واقعہ یہ ہے کہ جہاں تک عورت کا خاوند سے رشتہ ہے خصوصیت کے ساتھ قدیم زمانوں میں یہ رشتہ ایسا تھا کہ عورت کلیتہ اپنے خاوند کے تابع مرضی اور مغلوب ہوا کرتی تھی۔پھر خاوند اگر بادشاہ ہو اس کو اور بھی زیادہ رعب اور ہیبت پیدا ہو جاتی تھی۔عام خاوند سے بھی اس زمانہ میں انکار کی مجال نہیں تھی اور عورت کلیۂ خاوند کے تابع ہوا کرتی تھی لیکن خاوند وہ بھی پھر بادشاہ ، اور بادشاہ بھی وہ فرعون جس کی ہیبت اور جبروت کے قصے قرآن کریم میں بھی محفوظ ہیں اور تاریخ میں بھی محفوظ ہیں۔سخت ظالم اور خدا کا دشمن اور اپنے آپ کو خدا کہنے والا ، اس سے زیادہ کسی کے ایمان کو خطرہ پیش نہیں آ سکتا جیسا فرعون کی بیوی کو