اَلْاَزْھَارُ لِذَوَاتِ الْخِمَارِ یعنی اوڑھنی والیوں کیلئے پھول

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 105 of 705

اَلْاَزْھَارُ لِذَوَاتِ الْخِمَارِ یعنی اوڑھنی والیوں کیلئے پھول — Page 105

۱۰۵ خطاب یکم اگست ۷ ۱۹۸ء حضرت خلیفہ مسیح الرابع" کے مستورات سے خطابات ہے۔ہم تمہیں اس دکھ میں مبتلا نہیں کرنا چاہتیں کہ تم وقف کرنا چاہتے ہو خدا کی خاطر اور تم وقف نہ کر سکو ہماری مجبوری کے پیش نظر یہ بھی عجیب شان ہے احمدی عورت کی۔دنیا کے پردے میں ایسے نمونے آپ کو نہیں ملیں گے ، صرف خدا کی رضا کی خاطر اس خیال سے کہ اگر ہم وہ تحفہ نہیں پیش کر سکتیں تو بے شک ہماری سوکن آکے وہ تحفہ پیش کر دے۔عظیم الشان یہ قربانیوں کے نمونے دکھائے ہیں لیکن یہ میں آپ کو بتادیتا ہوں۔اپنی جگہ ان کی یہ قربانی ان کا اخلاص قابل قدر ہے مگر مردوں کو غلط بہانے نہ بنانے دیں اور ایک نیک تحریک میں بد نیتوں کو نہ شامل ہونے دیں اس لئے میں آپ کو اس ذمہ داری سے اس پہلو سے آزاد کرتا ہوں کہ جو مرد کہے آپ اخلاص میں آکر اس کی بات مان جائیں۔اگر ایسے حالات ہوں جہاں آپ مطمئن ہوں کہ جہاں مرد واقعی مجبور ہے اور اسے اولاد کی ضرورت ہے اور بہانے سے کام نہیں لیا جار ہا وہاں آپ کو اس کی راہ میں روک نہیں ڈالنی چاہئے وہاں تقویٰ کے ساتھ خدا کے دین کی خاطر بے شک خوشی سے اجازت دیں مگر عام حالات میں یہ نہ ہو کہ مرد ادھر آپ سے اجازت لے کر جائے اور باہر مردوں میں جا کر قصے سنا رہا ہو کہ اس طرح میں نے اپنی بیوی کو پاگل بنایا۔چنانچہ بعض ایسی باتیں کرتے ہیں۔میں آپ کو بتارہا ہوں گھر میں آکر نہیں بتاتے باہر باتیں کرتے ہیں۔بہر حال اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو۔دیر زیادہ ہو رہی ہے چونکہ دو بج گئے ہیں اس لئے جو باقی مضمون ہے وہ انشاء اللہ اگلے سال۔خدا حافظ۔السلام علیکم