اَلْاَزْھَارُ لِذَوَاتِ الْخِمَارِ یعنی اوڑھنی والیوں کیلئے پھول — Page 618
حضرت خلیفتہ اسے الرابع" کے مستورات سے خطابات ۲۱۸ خطاب ۲۲ اپریل ۲۰۰۰ء میں شریک ہو جائے گا۔سب سے بہتر غمگسار اللہ تعالی ہی ہے ورنہ دنیا کے غم تو انسان کو پاگل کر دیتے ہیں۔بہت سی ایسی خواتین ہیں جن کے جوان بچے فوت ہو جاتے ہیں، حادثات کا شکار ہو جاتے ہیں ان کو چین ہی نہیں آتا۔ان کو یہ سوچنا چاہئے کہ ایسی بھی ہیں مائیں جن کا سب کچھ جا تا رہا، نہ خاوند رہا،نہ بھائی رہا، نہ بچے رہے تو جیسا کہ آنحضرت ﷺ نے فرمایا ہے تم اپنے سے نیچے نگاہ کرو تو پھر تمہیں شکر کی توفیق ملے گی۔اگر او پر ہی دیکھتے رہو گے کہ ہم سے اچھے کون کون ہیں تو اس کے نتیجے میں تو حسد پیدا ہو گا یا رشک پیدا ہوگا اور کچھ بھی ہاتھ نہ آئے گا لیکن اگر اپنے سے نیچے کو دیکھیں کہ ہم سے زیادہ بدتر حال کتنی دنیا ہے جو سک رہی ہے تو لاکھوں کروڑوں بچے فاقوں کا شکار ہورہے ہیں ، بے شمار عورتیں ہیں جوا اپنی آنکھوں کے سامنے اپنے بچوں کو بھوکا مرتے ہوئے دیکھتی ہیں اور بھوک سے مرے ہوئے بچوں کو دفنانا پڑتا ہے۔تو ان سب چیزوں کی طرف بھی تو نگاہ کیا کریں کیونکہ جب یہ کہا کہ رَبُّنَا الله کہ اللہ ہمارا رب ہے۔تو یہ سارے امور پیش نظر رکھ کر یہ کہا کریں کہ اللہ ہمارا رب ہے اور پھر اپنے رب سے شکوہ کیسے ہو سکتا ہے جب کہہ دیا کہ اللہ ہمارا رب ہے تو پھر : ہو فضل تیرا یارب یا کوئی ابتلا ہو راضی ہیں ہم اسی میں جس میں تیری رضا ہو یہ وہ دل کی آواز اٹھتی ہے جو ہر مومن کے دل سے اٹھنی چاہئے اور اسی آواز میں نجات ہے، اسی میں سکون ہے۔بہت سے ایسے غمزدہ لوگ مجھ سے ملاقات کے لئے جب آتے ہیں تو یوں لگتا ہے کہ جیسے کسی صورت میں ان کا غم مل سکتا ہی نہیں ناممکن ہے مگر جب میں ان کو یہ باتیں سمجھا تا ہوں جہاں تک بس چلتا ہے ان کو پیار سے بتاتا ہوں کہ حقیقت میں یہ دنیا تو چند روزہ ہے اور سب نے آخر میں ہی ملنا ہے۔جب چھوڑ کر جائیں گی تو پتہ بھی نہیں لگے گا کہ کتنے دن رہے اور دکھوں میں کٹے یا سکھ میں کٹے، وہ سارے کے سارے خواب بن جاتے ہیں۔پس جو آخرت کا گھر ہے جہاں آخر آپ نے قیام کرنا ہے اس کا بھی تو خیال کیا کریں جیسا کہ ان آیات کریمہ میں فرمایا گیا ہے نـحـن اولیاء كُم في الحياة الدنيا وفي الآخِرَة آخرت میں بھی ہم تمہارے ساتھ ہوں گے۔پس دنیا میں ان کی جو تائید ہے وہ ثبوت بن جاتی ہے اس بات کا کہ آخرت میں بھی وہ اللہ کے فرشتے آپ لوگوں کے ساتھ ہوں گے اور آپ کی آخرت بھی سنور جائے گی۔پس میں آپ سب سے امید رکھتا ہوں کہ اللہ کے فضلوں پر تو کل کرتے ہوئے بہادر احمدی عورتیں بنیں گی۔ہمیں بزدل عورتوں کی ضرورت نہیں، بزدل مردوں کی