اَلْاَزْھَارُ لِذَوَاتِ الْخِمَارِ یعنی اوڑھنی والیوں کیلئے پھول

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 563 of 705

اَلْاَزْھَارُ لِذَوَاتِ الْخِمَارِ یعنی اوڑھنی والیوں کیلئے پھول — Page 563

۵۶۳ خطاب ۲ رمئی ۱۹۹۸ء حضرت خلیفہ مسیح الرابع' کے مستورات سے خطابات پھر گھر گھر جائزہ لیں کہ واقعہ عورتوں میں کوئی تبدیلی ہو بھی رہی ہے یا نہیں نظر آ جائے گی۔یہ سارے منہ جو آپ کے سامنے بیٹھے ہوئے ہیں ان میں اگر تبدیلی آئی تو چہرے بتائیں گے، ان کی پیشانیاں بولیں گی ، ان کی کیفیتیں بدل جائیں گی یہ ہو ہی نہیں سکتا کہ دل میں خدا ہو اور چہرے پر نہ ہو اس لئے جن چہروں پر خدا دکھائی نہ دے بالکل صاف ان کے رجحانات نظر نہ آئیں ان کے متعلق فکر کریں اور یہ ساری باتیں ان میں داخل کرنے کی کوشش کریں۔خواہ آپ میں طاقت تھوڑی ہو تو تھوڑا تھوڑا کام شروع کریں۔میں نے اس کے لئے ایک نظام تجویز کیا تھا کہ ہر جماعت میں سے کچھ لجنہ والیاں ایسی آپ چن لیں جو پہلے سے قریب ہوں یعنی جماعت کے اور خدا تعالیٰ کے پہلے ہی کچھ قریب ہوں ان کے اندر نیکی پائی جائے ان پر یہ کیسٹ استعمال کریں اچھی طرح بار بار جب آپ دیکھ لیں کہ ان کو خوب سمجھ آگئی ہے تو آپ کو ہر شہر میں ایک یا دو معلمہ خواتین مل جائیں گی تین یا چار بھی ہوسکتی ہیں۔جتنی آپ کو خواتین ملیں گی جن کو اللہ تعالیٰ کے فضل کے ساتھ دل کا اطمینان نصیب ہو جائے ان کی توجہ دوسری باتوں سے ہٹ ہی جائے ان کو مزہ اس بات میں آئے کہ وہ خدا کی خدمت کر رہی ہیں ایسی خواتین پھر اپنی اپنی جگہ وہ کام کریں گی جس کا حوالہ میں نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے اقتباسات میں سے دیا تھا کہ جاگ لگا ئیں۔یہ جاگ لگانے والا مضمون بہت ہی پیارا مضمون ہے تو جاگ لگانا شروع کریں گی کیونکہ وہ خود جاگ لگانے والی صفات اپنے اندر رکھیں گی اور پھر دیکھنا کہ اگلے سال تک آہستہ آہستہ ایک بہت بڑا نقلاب بر پا ہو جائے گا اس کی مجھے جیم میں ضرورت ہے۔در اصل ساری دنیا میں ضرورت ہے مگر آپ پیسے چونکہ خاص طور پر مخاطب ہوں اس لئے میں یہ کہ رہا ہوں کہ اس کی مجھے سکیم میں ضرورت ہے کیونکہ تحکیم میں جب بھی آتا ہوں وہی پرانا منظر پیش ہوتا ہے وہی چہرے وہی لوگ اکٹھے ہو جاتے ہیں اخلاص تو ہے اکٹھے ہونے کے لئے وقت نکالتے ہیں کوشش کرتے ہیں کہ یہاں پہنچنے کی مگر اس اخلاص کا کیا فائدہ کہ چند دن رہے پھر فضا میں تحلیل ہو جائے۔جس کا کوئی نشان دکھائی نہ دے برسات اگر صحرا میں ایک ہی دفعہ ہوتو برسات کی کایا نہیں پلٹ سکتی برسات ہوگی تو کچھ جھاڑ اگ جائیں گے جگہ جگہ پھر جب لمباخشکی کا زمانہ آئے گا تو دھوپ سے مر بھی جائیں گے اس لئے ایسی تبدیلی مجھے نہیں چاہئے کہ چند روزہ ہو جب بھی آپ لوگ میرے خطابات میں خود حاضر ہوتی ہیں تو نظر آرہا ہوتا ہے کہ آپ کے دل پر کچھ اثر پڑ رہا ہے مگر اس اثر کو وہ ٹھوس باتیں سنبھال سکتی ہیں جو میں نے بیان کی ہیں ورنہ چند دن کے بعد پھر ویسی کی ویسی واپس اپنے