اَلْاَزْھَارُ لِذَوَاتِ الْخِمَارِ یعنی اوڑھنی والیوں کیلئے پھول — Page 564
حضرت خلیفہ مسیح الرابع" کے مستورات سے خطابات ۵۶۴ خطاب ۲ رمئی ۱۹۹۸ء سکول میں، اپنے کالج میں، اپنے کاموں میں کچھ دیر کے بعد کہیں گی کہ یہ تو بوجھ ہی تھا چلوا تار پھینکو، اپنی زندگی کے مزے لوٹو۔یہ چیز ہو نہیں سکتی اگر دل میں اللہ کا پیار پیدا ہو جائے دل میں اللہ تعالیٰ کی محبت پیدا ہو جائے پھر محبت آپ کو پکڑے گی آپ پھر اس محبت سے اپنا پیچھا ہی نہیں چھڑا اسکتیں۔اللہ تعالیٰ کی محبت بہت عظیم چیز ہے اور جن لوگوں کے دل میں ہو وہ ہیں جو خمیر کا مرتبہ رکھتی ہیں یا وہ لوگ ہیں جو خمیر کا مرتبہ رکھتے ہیں محبت پھیلنے والی چیز ہے آگے لگے گی اور ہر دل میں مشتعل ہوتی چلی جائے گی۔پس وہ کام کریں جو آپ کا ساتھ دے ایک سال نہیں ساری زندگی آپ کے ساتھ رہنے اور اس کے نتیجے میں ماحول میں جو تبدیلیاں ہوں وہ بھی اللہ تعالیٰ کے خاص فضل سے مستقل ہوں۔ایک طرف سے آیا دوسری طرف سے چلا گیا یہ کوئی تبدیلی نہیں جو آ جائے اس کا پھر اٹھ کر جانے کو دل ہی نہ چاہئے یہ ہے جو مجھے چاہئے اور میں آپ سے امید رکھتا ہوں کہ آپ اللہ تعالیٰ کے فضل کے ساتھ ان امور کی طرف پوری توجہ دیں گی۔میں اب زیادہ لمبا آپ کا وقت نہیں لینا چاہتا مختلف خواتین نے مختلف جگہ کام پر بھی جانا ہو شاید آج اور جو چیز جس چیز کی محبت میں آپ کے دل سے نکال سکوں نکال سکتا ہوں مگر دوکانوں میں جانے کی محبت نہیں نکال سکتا میرا خیال ہے یہ عورتوں کا پیدائشی حق ہے اس لئے یہ محبت صرف دین پر نہیں غالب آنی چاہئے اس لئے میں نے مونا اور طوبی کو کہا تھا کہ دوکانوں پر جانا الگ بات ہے پر اس مجلس میں یہاں دور دور سے احمدی خواتین آئی ہیں اس مجلس کو چھوڑ نا جائز نہیں۔اس کا مطلب ہے کہ دوکان کی محبت آپ کے دل پر زیادہ غالب ہے اور دین کی کم ہے اور الحمد للہ کہ یہ میری بات سمجھ گئیں اور انہوں نے جو جانے کا پروگرام تھا کینسل کر دیا لیکن اب میرا خیال ہے کہ کافی وقت ہوگا کیوں جی کتنا وقت ہوگا۔چھ بجے تک جتنا مرضی گھومو تھک ہار کر جب جسم دُکھنے لگے پھر واپس آجانا اور اس کے ساتھ ہی اب میں دعا کرا دیتا ہوں آپ لوگ میرے ساتھ دعا میں شامل ہو جائیں۔یہ تھوڑی تھوڑی چھوٹی چھوٹی باتیں جو آپ کو کہی تھیں وہ بڑی بڑی باتیں کہی تھیں امید ہے آپ کو سمجھ آگئی ہوگی میں نے اپنی طرف سے تو پوری کوشش کی ہے کہ سمجھا سمجھا کر کھول کھول کر مضمون کو بیان کروں اللہ کرے کہ یہ دلوں میں داخل ہو چکا ہو۔آئیے اب دعا میں شامل ہو جائیں۔