اَلْاَزْھَارُ لِذَوَاتِ الْخِمَارِ یعنی اوڑھنی والیوں کیلئے پھول — Page 518
حضرت خلیفتہ مسح الرابع" کے مستورات سے خطابات ۵۱۸ خطاب ۲۶ جولائی ۱۹۹۷ء الہام، خوا میں آچکی تھیں کہ تم مرنے لگی ہو لیکن مجھے دعا کے لئے لکھتی تھیں کہ مرتے دم تک میری اسلام کی راہ پر جان نکلے اور اس کے سوا میری کوئی تمنا نہیں، میں موت کے لئے تیار بیٹھی ہوں اور جس سال انہوں نے مجھے اپنی رؤیا لکھی ، اسی سال ان کی وفات ہوئی اور خدمت کرتے ہوئے گئیں۔ان کے ساتھ ایک ہماری اور عزیزہ ہیں جن کو ہم سکو کہتے ہیں ، فوزیہ شمیم۔انہوں نے تبلیغ کے میدان میں ان کے ماتحتی میں بہت بڑے کام کئے ہیں اور اب بھی کر رہی ہیں۔عزیزہ فوزیہ شیم اب لاہور کی صدر ہیں اور اللہ تعالیٰ کے فضل سے جو کام انہوں نے ، جن کی بناء ڈالی تھی ، ان کو وہ بہت آگے بڑھا رہی ہیں اور شدید مخالفانہ ماحول کے باوجود، کبھی ایک طرف حملہ کرتی ہیں، کبھی دوسری طرف حملہ کرتی ہیں، لوگوں کو سمجھ نہیں آتی کہ کہاں پیروی کریں۔غرضیکہ ایک کامیاب سپہ سالار کی طرح یہ چاروں طرف اللہ تعالیٰ کے فضل سے، احمدیت کی راہیں بنارہی ہیں اور ان کا قدم پیچھے نہیں ہٹا بلکہ مخالفت کے باوجود آگے بڑھ رہا ہے۔پاکستان میں کراچی کا ذکر بھی ایک لازم ذکر ہے، لیکن پنجاب سے کراچی آنے سے پہلے میں ذرا سرگودھا کی بات کرلوں۔سرگودھا میں ہماری احمدی خواتین ایسی ہیں، جو خاموش کام کر رہی ہیں ،مگر دیہات میں انہوں نے غیر معمولی خدمت سرانجام دی ہے۔بعض خواتین ایسی ہیں، جنہوں نے اکیلے میں غیر احمدی گاؤں میں جاکر وہاں احمدیت کے پودے نصب کئے ہیں اور بعض نے سینکڑوں احمدی بنادئے ہیں اور ان کا مولوی پیچھا کرتا ہے، ان کے لئے مشکلات پیدا کرتا ہے لیکن بالکل نہیں ڈرتیں اور خدا کے فضل سے ان کی طبیعتوں میں ایسا نیک اثر ہے، کہ نئے آنے والے ان کی تائید کرتے ہیں اور جگہ جگہ، خدا کے فضل سے نئی رونقیں پیدا ہورہی ہیں۔یادرکھیں ایک لمبے عرصے تک سرگودھا میں احمدیت کا پھیلاؤ رکا ہوا تھا۔اب یہ دوبارہ جو چل پڑا ہے یہ خواتین کے سراس کا سہرا ہے۔انہوں نے خدا کے فضل سے آگے بڑھ کر کام کئے۔اگر چہ ان کا کام زیادہ تر تبلیغ تک ہی محدود ہے اور ہمارے دوسرے کام جتنے ہیں "Research" وغیرہ ، ان سے ان کو کوئی غرض نہیں۔نہ اتنا علم ہے کہ ان میں زیادہ آگے قدم بڑھا سکیں، مگر تبلیغ کے معاملے میں تو وہ ایک نمونہ ہیں۔اب کراچی کی میں بات کرتا ہوں۔کراچی کی لجنہ اماء اللہ بھی خدا کے فضل سے غیر معمولی خراج تحسین کی مستحق ہے۔آپا سلیمہ ان کی صدر ہیں اور بہت نیک دل، دل موہنے والی صدر ہیں اور انتظام کے لحاظ سے خدا تعالیٰ نے ان کو غیر معمولی صلاحیت عطا فرمائی ہے۔ان کی جو بیشتر مددگار ہیں