اَلْاَزْھَارُ لِذَوَاتِ الْخِمَارِ یعنی اوڑھنی والیوں کیلئے پھول — Page 365
حضرت خلیفہ مسیح الرابع" کے مستورات سے خطابات ۳۶۵ خطاب الرستمبر ۱۹۹۳ء میں نفس کو پہلے خدا کی راہ میں سجدہ ریز کرنا پڑتا ہے۔جھکا دینا پڑتا ہے۔چنانچہ اس کے کانپنے سے میں سمجھ گیا کہ اب اس کی دعا ضرور قبول ہوگی اور اللہ تعالیٰ کے فضل سے ہر ایسے معاملے میں اللہ تعالیٰ نے راہنمائی فرمائی۔شرح صدر عطا کئے۔ہلاکت کے فیصلوں سے بچایا اور ان کا حامی و ناصر ہوا۔پس خدا سے تعلق قائم کرنا نفس کی سچائی کو چاہتا ہے۔دل کا تقویٰ ہے جو دراصل ہر قسم کے مبارک پھل آسمان سے عطا کرتا ہے۔آپ دل کی متقی ہو جائیں ، دل کی صاف ہو جائیں۔اللہ تعالیٰ سے ٹیڑھی ہوشیاری کی باتیں کرنا چھوڑ دیں۔صاف ستھری بات اتنی ہی کریں جو آپ کر سکتی ہوں۔پھر دیکھیں خدا کس طرح اپنے فضل کے ساتھ آپ پر جلوہ گر ہوگا۔ہمیشہ آپ کے ساتھ ہوگا۔آج مغرب کی دنیا کو زندہ کرنے کے لئے ایسی احمدی خواتین کی ضرورت ہے جو خدا کے تعلق کے ذریعے خود زندہ ہو چکی ہوں کیونکہ زندہ ہی ہیں جو مردوں کو زندگی بخش سکتے ہیں۔اگر آپ کے دل زندہ نہ ہوئے ، اگر خدا آپ کے دلوں کے صحنوں میں جلوہ گر نہ ہوا تو پھر ماحول کے اندھیروں کو آپ دور نہ کرسکیں گی۔اللہ تعالیٰ ہمیں اس کی توفیق عطا فرمائے۔آمین