اَلْاَزْھَارُ لِذَوَاتِ الْخِمَارِ یعنی اوڑھنی والیوں کیلئے پھول

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 364 of 705

اَلْاَزْھَارُ لِذَوَاتِ الْخِمَارِ یعنی اوڑھنی والیوں کیلئے پھول — Page 364

حضرت خالیت مسیح الرابع کے مستورات سے خطابات ۳۶۴ خطاب ۱ار تمبر ۱۹۹۳ء نے اس کی بیعت کی بہت دعائیں کیں۔یعنی تمہاری بیعت کے لئے اور مجھے خدا کی طرف سے یہ بتادیا گیا کہ تم بیعت کرنے آؤ گی۔پس جب مجھے یہ اطلاع ملی کہ ڈاکٹر قاضی لال دین صاحب کی بیٹی ہیں تو مجھے اس رؤیا کے مطابق جو خدا نے پہلے سے دی تھی یقین تھا کہ تم بیعت کرنے آؤ گی اور میں نے پوچھا بھی نہیں اور جا کے بیعت کے الفاظ دہرائے اور تم نے بیعت شروع کر دی۔تو اس طرح اللہ تعالیٰ رؤیا اور کشوف کے ذریعہ احمدی خواتین یعنی ان نیک پارسا خواتین کی راہنمائی بھی فرماتا ہے۔میری دُعا یہ ہے کہ آپ سب میں خدا تعالیٰ جلوہ گر ہو اور یہ مشکل کام نہیں ہے۔سچی محبت اللہ سے چاہئے۔خلوص چاہئے خدا کی خاطر قربانی کرنے کے ایسے عزم ہوں کہ جن کے نتیجے میں آپ اپنی پیاری چیزیں خدا کی خاطر قربان کرنے کے لئے دل سے تیار ہوں اور اپنے روزمرہ کے انسانی معاملات میں یہ عزم کریں کہ آپ اپنے دل کو ٹول کر ، اپنی نیتوں کو کھنگال کر پھر قدم اُٹھایا کریں گی۔جیسا کہ میں نے مثالیں دی ہیں۔تین احمدی خواتین کی۔قرض لینے سے اجتناب اس لئے کیا کہ آخری وقت میں ان کے دل نے ان کو بتا دیا تھا کہ تم قرض واپس کرنے کی اہلیت نہیں رکھتیں اور اس جذبے کو خدا نے قبول فرمایا ہے اور اس شان سے ان کی ضرورتیں پوری کیں کہ کوئی جاہل ہی ہوگا جو کہے کہ یہ اتفاقی حادثات ہیں۔پس خدا سے تعلقات استوار کرنا کوئی مشکل کام نہیں ہے۔خدا کی راہ میں سیدھی اور صاف ہو جائیں۔اللہ تعالیٰ سے قول سدید اختیار کریں۔قول سدید کا مطلب ہے محض فرضی دعائیں نہ کیا کریں بلکہ دل کو ٹٹول لیا کریں۔میرے ساتھ بارہا یہ واقعہ ہوا ہے کہ کوئی احمدی بچی ابتلاء میں پڑ گئی اس کے والدین نے مجھ سے کہا کہ اس کو سنبھالو۔میں نے اس سے گفتگو کی تو اس کو اس دعا پر آمادہ کر لیا کہ اللہ تعالیٰ جدھر تمہیں لے جائے گا تم وہی کام کرو گی۔اور پھر متنبہ کیا کہ اگر تم نے یہ منہ سے دعا کی اور پہلے یہ فیصلہ نہ کیا کہ اگر انتہائی کڑوی بات بھی خدا نے چاہی تو میں ویسے ہی کروں گی تو تمہاری قبول نہیں ہوگی۔پھر تمہارے متعلق کوئی ضمانت نہیں دی جاسکتی۔لیکن اگر تم یہ دعا یقین کے ساتھ کرو اور یہ فیصلہ کر کے کرو کہ خدا کی انگلی جدھر لے کے جائے گی خواہ وہ انتہائی مہلک بات دکھائی دے میں ضرور کروں گی۔پھر اللہ تعالیٰ تمہاری ضرور راہنمائی فرمائے گا۔اور جب وہ آمادہ ہو گئی تو اس سے پہلے میں نے ایک دفعہ دیکھا۔ایک لڑکی لرزگئی کیونکہ اب وہ واقعۂ خلوص نیت سے دُعا کے لئے تیار تھی۔اس سے پہلے یونہی ہاں ہاں کر رہی تھی۔ہاں میں دُعا کروں گی۔میرے بات سمجھنے کے بعد اس کو سمجھ آئی کہ دعا تو بڑا مشکل کام ہے۔اس